Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَّاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰٓى اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرًا ۙ‏ ﴿2﴾
جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے وحی کی جاتی ہے اس کی تابعداری کریں ( یقین مانو ) کہ اللہ تمہارے ہر ایک عمل سے باخبر ہے ۔
و اتبع ما يوحى اليك من ربك ان الله كان بما تعملون خبيرا
And follow that which is revealed to you from your Lord. Indeed Allah is ever, with what you do, Acquainted.
Jo kuch aap ki janib aap kay rab ki taraf say wahee ki jati hai uss ki tabey daari keren ( yaqeen mano ) kay Allah tumharay her aik amal say ba-khabar hai.
اور تمہارے پروردگارکی طرف سے تم پر جو وحی بھیجی جارہی ہے اس کی پیروی کرو ، تم جو کچھ کرتے ہو ، اللہ یقینی طور پر اسے پوری طرح باخبر ہے ۔
اور اس کی پیروی رکھنا جو تمہارے رب کی طرف سے تمہیں وحی ہوتی ہے ، اے لوگو! اللہ تمہارے کام دیکھ رہا ہے ،
پیروی کرو اس بات کی جس کا اشارہ تمہارے رب کی طرف سے تمہیں کیا جا رہا ہے ، اللہ ہر اس بات سے باخبر ہے جو تم لوگ کرتے ہو 3
اور آپ اس ( فرمان ) کی پیروی جاری رکھیئے جو آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے وحی کیا جاتا ہے ، بیشک اللہ ان کاموں سے خبردار ہے جو تم انجام دیتے ہو
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :3 اس فقرے میں خطاب نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ہے اور مسلمانوں سے بھی اور مخالفین اسلام سے بھی ۔ مطلب یہ ہے کہ نبی اگر اللہ کے حکم پر عمل کر کے بدنامی کا خطرہ مول لے گا اور اپنی عزت پر دشمنوں کے حملے صبر کے ساتھ برداشت کرے گا تو اللہ سے اس کی یہ وفا دارانہ خدمت چھپی نہ رہے گی ۔ مسلمانوں میں سے جو لوگ نبی کی عقیدت میں ثابت قدم رہیں گے اور جو شکوک و شبہات میں مبتلا ہوں گے ، دونوں ہی کا حال اللہ سے مخفی نہ رہے گا ۔ اور کفار و منافقین اس کو بدنام کرنے کے لیے جو دوڑ دھوپ کریں گے اس سے بھی اللہ بے خبر نہ رہے گا ۔ لہٰذا گھبرانے کی کوئی بات نہیں ۔ ہر ایک اپنے عمل کے لحاظ سے جس جزا یا سزا کا مستحق ہو گا وہ اسے مل کر رہے گی ۔