Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَّتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلًا‏ ﴿3﴾
آپ اللہ ہی پر توکل رکھیں ، وہ کار سازی کے لئے کافی ہے ۔
و توكل على الله و كفى بالله وكيلا
And rely upon Allah ; and sufficient is Allah as Disposer of affairs.
Aap Allah hi per tawakkal rakhen woh kaar saazi kay liye kafi hai.
اور اللہ پر بھروسہ رکھو اور کام بنانے کے لیے اللہ بالکل کافی ہے ۔
اور اے محبوب! تم اللہ پر بھروسہ رکھو ، اور اللہ بس ہے کام بنانے والا ،
اللہ پر توکل کرو ، اللہ ہی وکیل ہونے کے لیے کافی ہے 4 ۔
اور اللہ پر بھروسہ ( جاری ) رکھئے ، اور اللہ ہی کارساز کافی ہے
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :4 اس فقرے کے مخاطب پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدایت فرمائی جا رہی ہے کہ جو فرض تم پر عائد کیا گیا ہے اسے اللہ کے بھروسے پر انجام دو اور دنیا بھر بھی اگر مخالف ہو تو اس کی پروا نہ کرو ۔ جب آدمی کو یقین کے ساتھ یہ معلوم ہو کہ فلاں حکم اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا ہے تو پھر اسے بالکل مطمئن ہو جانا چاہیے کہ ساری خیر اور مصلحت اسی حکم کی تعمیل میں ہے ۔ اس کے بعد حکمت و مصلحت دیکھنا اس شخص کا اپنا کام نہیں ہے ، بلکہ اسے اللہ کے اعتماد پر صرف تعمیل ارشاد کرنی چاہیے ۔ اللہ اس کے لیے بالکل کافی ہے کہ بندہ اپنے معاملات اس کے سپرد کر دے ۔ وہ رہنمائی کے لیے کافی ہے اور مدد کے لیے بھی ، اور وہی اس امر کا ضامن بھی ہے کہ اس کی رہنمائی میں کام کرنے والا آدمی کبھی نتائج بد سے دو چار نہ ہو ۔