Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاِذۡ يَقُوۡلُ الۡمُنٰفِقُوۡنَ وَالَّذِيۡنَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمۡ مَّرَضٌ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُوۡلُهٗۤ اِلَّا غُرُوۡرًا‏ ﴿12﴾
اور اس وقت منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( شک کا ) روگ تھا کہنے لگے اللہ تعالٰی اور اس کے رسول نے ہم سے محض دھوکا فریب کا ہی وعدہ کیا تھا ۔
و اذ يقول المنفقون و الذين في قلوبهم مرض ما وعدنا الله و رسوله الا غرورا
And [remember] when the hypocrites and those in whose hearts is disease said, " Allah and His Messenger did not promise us except delusion,"
Aur uss waqt munafiq aur woh log jin kay dilon mein ( shak ka ) rog tha kehney lagay Allah Taalaa aur uss kay rasool ney hum say mehaz dhoka faraib ka hi wada kiya tha.
اور یاد کرو جب منافقین اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے ، یہ کہہ رہے تھے کہ : اللہ اور اس کے رسول نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے وہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں ( ١٣ )
اور جب کہنے لگے منافق اور جن کے دلوں میں روگ تھا ( ف۳۳ ) ہمیں اللہ و رسول نے وعدہ نہ دیا تھا مگر فریب کا ( ف۳٤ )
یاد کرو وہ وقت جب منافقین اور وہ سب لوگ جن کے دلوں میں روگ تھا صاف صاف کہہ رہے تھے کہ اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے جو وعدے ہم سے کیے تھے 22 وہ فریب کے سوا کچھ نہ تھے ۔
اور جب منافق لوگ اور وہ لوگ جن کے دلوں میں ( کمزورئ عقیدہ اور شک و شبہ کی ) بیماری تھی ، یہ کہنے لگے کہ ہم سے اللہ اور اس کے رسول نے صرف دھوکہ اور فریب کے لئے ( فتح کا ) وعدہ کیا تھا
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :22 یعنی اس امر کے وعدے کہ اہل ایمان کو اللہ کی تائید و نصرت حاصل ہو گی اور آخر کار غلبہ انہی کو بخشا جائے گا ۔