Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡقَصَصُ الۡحَـقُّ ‌‌ۚ وَمَا مِنۡ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ ﴿62﴾
یقیناً صرف یہی سچّا بیان ہے اور کوئی معبودِ برحق نہیں بجُز اللہ تعالٰی کے اور بیشک غالب اور حکمت والا اللہ تعالٰی ہی ہے ۔
ان هذا لهو القصص الحق و ما من اله الا الله و ان الله لهو العزيز الحكيم
Indeed, this is the true narration. And there is no deity except Allah . And indeed, Allah is the Exalted in Might, the Wise.
Yaqeenan sirf yehi sacha biyan hai aur koi mabood bar haq nahi ba-juz Allah Taalaa kay aur be-shak ghalib aur hikmat wala Allah Taalaa hi hai.
یقین جانو کہ واقعات کا سچا بیان یہی ہے ۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اور یقینا اللہ ہی ہے جو اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔
یہی بیشک سچا بیان ہے ( ف۱۱۷ ) اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ( ف۱۱۸ ) اور بیشک اللہ ہی غالب ہے حکمت والا ،
یہ بالکل صحیح واقعات ہیں ، اور حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی خداوند نہیں ہے ، اور وہ اللہ ہی کی ہستی ہے جس کی طاقت سب سے بالا اور جس کی حکمت نظام عالم میں کار فرما ہے ۔
بیشک یہی سچا بیان ہے ، اور کوئی بھی اﷲ کے سوا لائقِ عبادت نہیں ، اور بیشک اﷲ ہی تو بڑا غالب حکمت والا ہے