Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
لِّيَجۡزِىَ اللّٰهُ الصّٰدِقِيۡنَ بِصِدۡقِهِمۡ وَيُعَذِّبَ الۡمُنٰفِقِيۡنَ اِنۡ شَآءَ اَوۡ يَتُوۡبَ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا ۚ‏ ﴿24﴾
تاکہ اللہ تعالٰی سچوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور اگر چاہے تو منافقوں کو سزا دے یا ان کی توبہ قبول فرمائے اللہ تعالٰی بڑا ہی بخشنے والا بہت ہی مہربان ہے ۔
ليجزي الله الصدقين بصدقهم و يعذب المنفقين ان شاء او يتوب عليهم ان الله كان غفورا رحيما
That Allah may reward the truthful for their truth and punish the hypocrites if He wills or accept their repentance. Indeed, Allah is ever Forgiving and Merciful.
Takay Allah Taalaa sahon ko unn ki sachaee ka badla dey aur agar chahaye to munafiqon ko saza dey ya unn ki toba qabool farmaye Allah Taalaa bara hi bakhshney wala boht hi meharbaan hai.
۔ ( یہ واقعہ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کا انعام دے ، اور منافقوں کو اگر چاہے تو عذاب دے ، یا ان کی توبہ قبول کرلے ۔ ( ٢٠ ) اللہ یقینا بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔
تاکہ اللہ سچوں کو ان کے سچ کا صلہ دے اور منافقوں کو عذاب کرے اگر چاہے ، یا انھیں توبہ دے ، بیشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ،
۔ ( یہ سب کچھ اس لیے ہوا ) تاکہ اللہ سچوں کو ان کی سچائی کی جزا دے اور منافقوں کو چاہے تو سزا دے اور چاہے تو ان کی توبہ قبول کر لے ، بے شک اللہ غفور و رحیم ہے ۔
۔ ( یہ ) اس لئے کہ اﷲ سچے لوگوں کو ان کی سچائی کا بدلہ دے اور منافقوں کو چاہے تو عذاب دے یا ان کی توبہ قبول فرما لے ۔ بیشک اﷲ بڑا بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے