Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
وَاَوۡرَثَكُمۡ اَرۡضَهُمۡ وَدِيَارَهُمۡ وَ اَمۡوَالَهُمۡ وَاَرۡضًا لَّمۡ تَطَـــُٔوۡهَا‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرًا‏ ﴿27﴾
اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر با ر کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔
و اورثكم ارضهم و ديارهم و اموالهم و ارضا لم تطوها و كان الله على كل شيء قديرا
And He caused you to inherit their land and their homes and their properties and a land which you have not trodden. And ever is Allah , over all things, competent.
Aur uss ney tumhen unn ki zamino ka aur unn kay gharbaar ka aur unn kay maal ka waris bana ker diya aur uss zamin ka bhi jiss ko tumharay qadmon ney ronda nahi Allah Taalaa her cheez per qadir hai.
اور اللہ نے تمہیں ان کی زمین کا ، ان کے گھروں کا اور ان کی دولت کا وارث بنا دیا ، اور ایک ایسی زمین کا بھی جس تک ابھی تمہارے قدم نہیں پہنچے ( ٢٢ ) اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔
اور ہم نے تمہارے ہاتھ لگائے ان کی زمین اور ان کی زمین اور ان کے مکان اور ان کے مال ( ف۷۱ ) اور وہ زمین جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے ( ف۷۲ ) اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے ،
اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا ۔ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
اور اس نے تمہیں ان ( جنگی دشمنوں ) کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے اموال کا اوراس ( مفتوحہ ) زمین کا جِس میں تم نے ( پہلے ) قدم بھی نہ رکھا تھا مالک بنا دیا ، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے