Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
تَحِيَّتُهُمۡ يَوۡمَ يَلۡقَوۡنَهٗ سَلٰمٌۖۚ وَاَعَدَّ لَهُمۡ اَجۡرًا كَرِيۡمًا‏ ﴿44﴾
جس دن یہ ( اللہ سے ) ملاقات کریں گے ان کا تحفہ سلام ہوگا ان کے لئے اللہ تعالٰی نے با عزت اجر تیار کر رکھا ہے ۔
تحيتهم يوم يلقونه سلم و اعد لهم اجرا كريما
Their greeting the Day they meet Him will be, "Peace." And He has prepared for them a noble reward.
Jiss din yeh ( Allah say ) mulaqat keren gay inn ka tohfa salam hoga inn kay liye Allah Taalaa ney ba-izzat ajar tayyar ker rakha hai.
جس دن مومن لوگ اللہ سے ملیں گے اس دن ان کا استقبال سلام سے ہوگا ، اور اللہ نے ان کے لیے باعزت انعام تیار کر رکھا ہے ۔
ان کے لیے ملتے وقت کی دعا سلام ہے ( ف۱۰۹ ) اور ان کے لیے عزت کا ثواب تیار کر رکھا ہے ،
جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا استقبال سلام سے ہوگا 80 اور ان کے لیے اللہ نے بڑا با عزت اجر فراہم کر رکھا ہے ۔
جس دن وہ ( مومِن ) اس سے ملاقات کریں گے تو ان ( کی ملاقات ) کا تحفہ سلام ہوگا ، اور اس نے ان کے لئے بڑی عظمت والا اجر تیار کر رکھا ہے
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :80 اصل الفاظ ہیں تَحِیَّتُھُمْ یَوْمَ یَلْقَوْنَہ سَلٰمٗ ان کا تحیہ اس سے ملاقات کے روز سلام ہو گا ۔ اس کے تین مطلب ہو سکتے ہیں ۔ ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ خود السلام علیکم کے ساتھ ان کا استقبال فرمائے گا ، جیسا کہ سُورۂ یٰسین میں فرمایا : کہ سَلاَمٌ قَوْلاً مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ( آیت۵۸ ) ۔ دوسرے یہ کہ ملائکہ ان کو سلام کریں گے ، جیسے سورۂ نحل میں ارشاد ہوا اَلَّذِیْنَ تَتْوَفّٰھُمُ الْمَلٓئِکَۃُ طَیِّبِیْنَ یَقُوْلُوْنَ سَلاَمٌ عَلَیْکُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ ، جن لوگوں کی روحیں ملائکہ اس حالت میں قبض کریں گے کہ وہ پاکیزہ لوگ تھے ، ان سے وہ کہی گے کہ سلامتی ہو تم پر ، داخل ہو جاؤ جنت میں ان نیک اعمال کی بدولت جو تم دنیا میں کرتے تھے ( آیت ۳۲ ) تیسرے یہ کہ وہ خود آپس میں ایک دوسرے کو سلام کریں گے ، جیسے سورۂ یونس میں فرمایا: دَعْوٰھُمْ فِیْھَا سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَتَحِیَّتُھُمْ فِیْھَا سَلاَمٌ وَاٰخِرُ دَعْوٰھُمْ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنِ وہاں ان کی صدا یہ ہو گی کہ خدایا ، پاک ہے تیری ذات ، ان کا تحیہ ہو گا سلام اور ان کی تان ٹوٹے گی اس بات پر کہ ساری تعریف اللہ رب العالمین ہی کے لیے ہے ۔ ( آیت ۱۰ )