Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنۡ تُبۡدُوۡا شَيۡـــًٔا اَوۡ تُخۡفُوۡهُ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا‏ ﴿54﴾
تم کسی چیز کو ظاہر کر و یامخفی رکھو اللہ تو ہرہرچیز کا بخوبی علم رکھنے والا ہے ۔
ان تبدوا شيا او تخفوه فان الله كان بكل شيء عليما
Whether you reveal a thing or conceal it, indeed Allah is ever, of all things, Knowing.
Tum kissi cheez ko zahir kero ya makhfi rakho Allah to her her cheez ka ba-khoobi ilm rakhney wala hai.
چاہے تم کوئی بات ظاہر کرو ، یا اسے چھپاؤ ، اللہ ہر چیز کا پورا پورا علم رکھنے والا ہے ۔
اگر تم کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ تو بیشک سب کچھ جانتا ہے ،
تم خواہ کوئی بات ظاہر کرو یا چھپاؤ ، اللہ کو ہر بات کا علم ہے 101
خواہ تم کسی چیز کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ بیشک اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :101 یعنی اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف دل میں بھی کوئی برا خیال کوئی شخص رکھے گا ، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے متعلق کسی کی نیت میں بھی کوئی برائی چھپی ہو گی تو اللہ تعالیٰ سے وہ چھپی نہ رہے گی اور وہ اس پر سزا پائے گا ۔