Surah

Information

Surah # 33 | Verses: 73 | Ruku: 9 | Sajdah: 0 | Chronological # 90 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
سُنَّةَ اللّٰهِ فِى الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلُۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا‏ ﴿62﴾
ان سے اگلوں میں نے بھی اللہ کا یہی دستور جاری رہا ۔ اور تو اللہ کے دستور میں ہرگز رد و بدل نہ پائے گا ۔
سنة الله في الذين خلوا من قبل و لن تجد لسنة الله تبديلا
[This is] the established way of Allah with those who passed on before; and you will not find in the way of Allah any change.
Inn say aglon mein bhi Allah ka yehi dastoor jari raha. Aur tu Allah kay dastoor mein hergiz radd-o-badal na paye ga.
یہ اللہ کا وہ معمول ہے جس پر ان لوگوں کے معاملے میں بھی عمل ہوتا رہا ہے جو پہلے گذر چکے ہیں ۔ اور تم اللہ کے معمول میں کوئی تبدیلی ہرگز نہیں پاؤ گے ۔ ( ٥٠ )
اللہ کا دستور چلا آتا ہے ان لوگوں میں جو پہلے گزر گئے ( ف۱۵۸ ) اور تم اللہ کا دستور ہرگز بدلتا نہ پاؤ گے ،
یہ اللہ کی سنت ہے جو ایسے لوگوں کے معاملے میں پہلے سے چلی آ رہی ہے ، اور تم اللہ کی سنت میں کوئی تبدیلی نہ پاؤ گے ۔ 115
اللہ کی ( یہی ) سنّت اُن لوگوں میں ( بھی جاری رہی ) ہے جو پہلے گزر چکے ہیں ، اور آپ اللہ کے دستور میں ہرگز کوئی تبدیلی نہ پائیں گے
سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :115 یعنی یہ اللہ کی شریعت کا ایک مستقل ضابطہ ہے کہ ایک اسلامی معاشرے اور ریاست میں اس طرح کے مفسدین کو کبھی پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔ جب بھی کسی معاشرے اور ریاست کا نظام خدائی شریعت پر قائم ہو گا اس میں ایسے لوگوں کو پہلے متنبہ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی روش بدل دیں ، اور پھر جب وہ باز نہ آئیں گے تو سختی کے ساتھ ان کا استیصال کر ڈالا جائے گا ۔