Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لِّيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّرِزۡقٌ كَرِيۡمٌ‏ ﴿4﴾
تاکہ وہ ایمان والوں اور نیکو کاروں کو بھلا بدلہ عطا فرمائے یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے ۔
ليجزي الذين امنوا و عملوا الصلحت اولىك لهم مغفرة و رزق كريم
That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision.
Takay woh eman walon aur neko kaaron ko bhala badla ata farmaye yehi log hain jin kay liye maghfirat aur izzat ki rozi hai.
۔ ( اور قیامت اس لیے آئے گی ) تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ ان کو انعام دے ۔ ایسے لوگوں کے لیے مغفرت ہے اور باعزت رزق ۔
تاکہ صلہ دے انھیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۱۱ )
اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں ۔ ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ۔
تاکہ اﷲ ان لوگوں کو پورا بدلہ عطا فرمائے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بخشِش اور بزرگی والا ( اخروی ) رِزق ہے