Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَيَرَى الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ الَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ هُوَ الۡحَـقَّ ۙ وَيَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَمِيۡدِ‏ ﴿6﴾
اور جنہیں علم ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ آپ کی جانب آپ کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے وہ ( سراسر ) حق ہے اور اللہ غالب خوبیوں والے کی راہ کی ر ہبری کرتا ہے ۔
و يرى الذين اوتوا العلم الذي انزل اليك من ربك هو الحق و يهدي الى صراط العزيز الحميد
And those who have been given knowledge see that what is revealed to you from your Lord is the truth, and it guides to the path of the Exalted in Might, the Praiseworthy.
Aur jinhen ilm hai woh dekh len gay jo kuch aap ki janib aap kay rab ki taraf say nazil hua hai woh ( sarasir ) haq hai aur Allah ghalib khoobiyon walay ki raah ki rehbari kerta hai.
اور ( اے پیغمبر ) جن لوگوں کو علم عطا ہوا ہے وہ خوب سمجھتے ہیں کہ تم پر تمہارے رب کی طرف سے جو کچھ نازل کیا گیا ہے وہ حق ہے اور اس ( اللہ ) کا راستہ داکھاتا ہے جو اقتدار کا مالک بھی ہے ، ہر تعریف کا مستحق بھی ۔
اور جنہیں علم والا ( ف۱۳ ) وہ جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے پاس سے اترا ( ف۱٤ ) وہی حق ہے اور عزت والے سب خوبیوں سراہے کی راہ بتاتا ہے ،
اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے 9 ۔
اور ایسے لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جو ( کتاب ) آپ کے رب کی طرف سے آپ کی جانب اتاری گئی ہے وہی حق ہے اور وہ ( کتاب ) عزت والے ، سب خوبیوں والے ( رب ) کی راہ کی طرف ہدایت کرتی ہے
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :9 یعنی یہ معاندین تمہارے پیش کردہ حق کو باطل ثابت کرنے کے لیے خواہ کتنا ہی زور لگائیں ، ان کی یہ تدبیریں کامیاب نہیں ہو سکتیں ، کیونکہ ان باتوں سے وہ جہلا ہی کو دھوکا دے سکتے ہیں ۔ علم رکھنے والے لوگ ان کے فریب میں نہیں آتے ۔