Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا هَلۡ نَدُلُّكُمۡ عَلٰى رَجُلٍ يُّنَبِّئُكُمۡ اِذَا مُزِّقۡتُمۡ كُلَّ مُمَزَّقٍۙ اِنَّكُمۡ لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍۚ‏ ﴿7﴾
اور کافروں نے کہا ( آؤ ) ہم تمہیں ایک ایسا شخص بتلائیں جو تمہیں یہ خبر پہنچا رہا ہے کہ جب تم بالکل ہی ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے تو تم پھر سے ایک نئی پیدائش میں آؤ گے ۔
و قال الذين كفروا هل ندلكم على رجل ينبكم اذا مزقتم كل ممزق انكم لفي خلق جديد
But those who disbelieve say, "Shall we direct you to a man who will inform you [that] when you have disintegrated in complete disintegration, you will [then] be [recreated] in a new creation?
Aur kafiron ney kaha ( aao ) hum tumhen aik aisa shaks batlayen jo tumhen yeh khabar phoncha raha hai kay jab tum bilkul hi reza reza hojao gay to phir say aik naee pedaeesh mein aao gay.
اور یہ کافر لوگ ( ایک دوسرے سے ) کہنے لگے : کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص کا پتہ بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوچکو گے اس وقت تم ایک نئے جنم میں آؤ گے ؟
اور کافر بولے ( ف۱۵ ) کیا ہم تمہیں ایسا مرد بتادیں ( ف۱٦ ) جو تمہیں خبر دے کہ جب تم پرزہ ہو کر بالکل ریزہ ہو کر بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ تو پھر تمہیں نیا بَننا ہے ،
منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہوچکا ہوگا اس وقت تم نئے سرے سے پیدا کر دیے جاؤ گے؟
اور کافر لوگ ( تعجب و استہزاء کی نیت سے ) کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایسے شخص کا بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم ( مَر کر ) بالکل ریزہ ریزہ ہوجاؤ گے تو یقیناً تمہیں ( ایک ) نئی پیدائش ملے گی
کافروں کی جہالت ۔ کافر اور ملحد جو قیامت کے آنے کو محال جانتے تھے اور اس پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مذاق اڑاتے تھے ان کے کفریہ کلمات کا ذکر ہو رہا ہے کہ وہ آپس میں کہتے تھے لو اور سنو ہم میں ایک صاحب ہیں جو فرماتے ہیں کہ جب مر کر مٹی میں مل جائیں گے اور چورا چورا اور ریزہ ریزہ ہو جائیں گے اس کے بعد بھی ہم زندہ کئے جائیں گے ، اس شخص کی نسبت دو ہی خیال ہوسکتے ہیں یا تو یہ کہ ہوش و حواس کی درستی میں وہ عمداً اللہ کے ذمے ایک جھوٹ بول رہا ہے اور جو اس نے نہیں فرمایا وہ اس کی طرف نسبت کرکے یہ کہہ رہا ہے اور اگر یہ نہیں تو اس کا دماغ خراب ہے ، مجنوں ہے ، بےسوچے سمجھے جو جی میں آئے کہہ دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جواب دیتا ہے کہ یہ دونوں باتیں نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سچے ہیں ، نیک ہیں ، راہ یافتہ ہیں ، دانا ہیں ، باطنی اور ظاہری بصیرت والے ہیں ۔ لیکن اسے کیا کہا جائے کہ منکر لوگ جہالت اور نادانی سے کام لے رہے ہیں اور غور و فکر سے بات کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ سے حق بات اور سیدھی راہ ان سے چھوٹ جاتی ہے اور وہ بہت دور نکل جاتے ہیں ، کیا اس کی قدرت میں تم کوئی کمی دیکھ رہے ہو ۔ جس نے محیط آسمان اور بسیط زمین پیدا کردی ۔ جہاں جاؤ نہ آسمان کا سایہ ختم ہو نہ زمین کا فرش ۔ جیسے فرمان ہے ( وَالسَّمَاۗءَ بَنَيْنٰهَا بِاَيْىدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ 47؀ ) 51- الذاريات:47 ) ہم نے آسمان کو اپنے ہاتھوں بنایا اور ہم کشادگی والے ہیں ۔ زمین کو ہم نے ہی بچھایا اور ہم بہت اچھے بچھانے والے ہیں ۔ یہاں بھی فرمایا کہ آگے دیکھو پیچھے دیکھو ، اسی طرح دائیں نظر ڈالو ، بائیں طرف التفات کرو تو وسیع آسمان اور بسیط زمین ہی نظر آئے گی ۔ اتنی بڑی مخلوق کا خالق ، اتنی زبردست قدرتوں پر قادر کیا تم جیسی چھوٹی سی مخلوق کو فنا کرکے پھر پیدا کرنے پر قدرت کھو بیٹھے؟ وہ تو قادر ہے کہ اگر چاہے تمہیں زمین میں دھنسا دے ۔ یا آسمان تم پر توڑ دے یقینا تمہارے ظلم اور گناہ اسی قابل ہیں لیکن اللہ کا حکم اور عفو ہے کہ وہ تمہیں مہلت دیئے ہوئے ہے ۔ جس میں عقل ہو جس میں دور بینی کا مادہ ہو جس میں غور و فکر کی عادت ہو ، جس کی اللہ کی طرف جھکنے والی طبیعت ہو ، جس کے سینے میں دل دل میں حکمت اور حکمت میں نور ہو وہ تو ان زبردست نشانات کو دیکھنے کے بعد اس قادر و خالق اللہ کی اس قدرت میں شک کر ہی نہیں سکتا کہ مرنے کے بعد پھر جینا ہے ۔ آسمانوں جیسے شامیانے اور زمینوں جیسے فرش جس نے پیدا کردیے اس پر انسان کی پیدائش کیا مشکل ہے؟ جس نے ہڈیوں ، گوشت ، کھال کو ابتداً پیدا کیا ۔ اسے ان کے سڑ گل جانے اور ریزہ ریزہ ہو کر جھڑ جانے کے بعد اکٹھا کرکے اٹھا بٹھانا کیا بھاری ہے؟ اسی کو اور آیت میں فرمایا ( اَوَلَيْسَ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓي اَنْ يَّخْلُقَ مِثْلَهُمْ 81؀ ) 36-يس:81 ) یعنی جس نے آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کردیا کیا وہ ان کے مثل پیدا کرنے پر قادر نہیں؟ بیشک قادر ہے ۔ اور آیت میں ہے ( لَخَــلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ 57؀ ) 40-غافر:57 ) یعنی انسانوں کی پیدائش سے بہت زیادہ مشکل تو آسمان و زمین کی پیدائش ہے ۔ لیکن اکثر لوگ بےعلمی برتتے ہیں ۔