Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّقَدِّرۡ فِى السَّرۡدِ وَاعۡمَلُوۡا صَالِحًـا ؕ اِنِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏ ﴿11﴾
کہ تو پوری پوری زرہیں بنا اور جوڑوں میں اندازہ رکھ تم سب نیک کام کیا کرو ( یقین مانو ) کہ میں تمہارے اعمال دیکھ رہا ہوں ۔
ان اعمل سبغت و قدر في السرد و اعملوا صالحا اني بما تعملون بصير
[Commanding him], "Make full coats of mail and calculate [precisely] the links, and work [all of you] righteousness. Indeed I, of what you do, am Seeing."
Kay tu poori poori zirhen bana aur joron mein andaza rakh tum sab nek kaam kiya kero. ( yaqeen mano ) kay mein tumharay aemaal dekh raha hun.
کہ پوری پوری زرہیں بناؤ ، اور کڑیاں جوڑنے میں توازن سے کام لو ( ٤ ) اور تم سب لوگ نیک عمل کرو ۔ تم جو عمل بھی کرتے ہو میں اسے دیکھ رہا ہوں ۔
کہ وسیع زِر ہیں بنا اور بنانے میں اندازے کا لحاظ رکھ ( ف۲٦ ) اور تم سب نیکی کرو ، بیشک تمہارے کام دیکھ رہا ہوں ،
اس ہدایت کے ساتھ کہ زرہیں بنا اور ان کے حلقے ٹھیک اندازے پر رکھ 16 ۔ ( اے آل داؤد ) نیک عمل کرو ، جو کچھ تم کرتے ہو اسے میں دیکھ رہا ہوں ۔
۔ ( اور ارشاد فرمایا ) کہ کشادہ زرہیں بناؤ اور ( ان کے ) حلقے جوڑنے میں اندازے کو ملحوظ رکھو اور ( اے آلِ داوؤد! ) تم لوگ نیک عمل کرتے رہو ، میں اُن ( کاموں ) کو جو تم کرتے ہو خوب دیکھنے والا ہوں
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :16 یہ مضمون بھی سورہ انبیا آیت 80 میں گزر چکا ہے اور وہاں اس کی تشریح کی جا چکی ہے ۔ ( ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ص 175 ۔ 176 )