Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قُلۡ يَجۡمَعُ بَيۡنَـنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفۡتَحُ بَيۡنَـنَا بِالۡحَـقِّ ؕ وَهُوَ الۡـفَتَّاحُ الۡعَلِيۡمُ‏ ﴿26﴾
انہیں خبر دے دیجئے کہ ہم سب کو ہمارا رب جمع کر کے پھر ہم میں سچے فیصلے کر دے گا وہ فیصلے چکانے والا ہے اور دانا ۔
قل يجمع بيننا ربنا ثم يفتح بيننا بالحق و هو الفتاح العليم
Say, "Our Lord will bring us together; then He will judge between us in truth. And He is the Knowing Judge."
Enhen khabar dey dijiye kay hum sab ko humara rab jama kerkay phir hum mein sachay faislay kerdey ga. Woh faislay chukaney wala hai aur dana.
کہو کہ : ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان برحق فیصلہ کرے گا ، اور وہی ہے جو خوب فیصلے کرنے والا ، مکمل علم کا مالک ہے ۔
تم فرماؤ ہمارا رب ہم سب کو جمع کرے گا ( ف۷۵ ) پھر ہم میں سچا فیصلہ فرمادے گا ( ف۷٦ ) اور وہی ہے بڑا نیاؤ چکانے ( درست فیصلہ کرنے ) والا سب کچھ جانتا ،
کہو ہمارا رب ہمیں جمع کرے گا ، پھر ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے گا ۔ وہ ایسا زبردست حاکم ہے جو سب کچھ جانتا ہے ۔ 45 ۔
فرما دیجئے: ہم سب کو ہمارا رب ( روزِ قیامت ) جمع فرمائے گا پھر ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ فرمائے گا ، اور وہ خوب فیصلہ فرمانے والا خوب جاننے والا ہے
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :45 یہ اس معاملہ پر غور کرنے کے لیے آخری اور سب سے بڑا محرک ہے جس کی طرف سامعین کی توجہ دلائی گئی ہے ۔ بات اسی حد پر ختم نہیں ہو جاتی کہ اس زندگی میں ہمارے اور تمہارے درمیان حق و باطل کا اختلاف ہے اور ہم میں سے کوئی ایک ہی حق پر ہے ، بلکہ اس کے آگے حقیقت نفس الامری یہ بھی ہے کہ ہمیں اور تمہیں ، دونوں ہی کو اپنے رب کے سامنے حاضر ہونا ہے ۔ اور رب وہ ہے جو حقیقت کو بھی جانتا ہے اور ہم دونوں گروہوں کے حالات سے بھی پوری طرح باخبر ہے ۔ وہاں جا کر نہ صرف اس امر کا فیصلہ ہو گا کہ ہم میں اور تم میں سے حق پر کون تھا اور باطل پر کون ۔ بلکہ اس مقدمے کا فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ ہم نے تم پر حق واضح کرنے کے لیے کیا کچھ کیا اور تم نے باطل پرستی کی ضد میں آ کر ہماری مخالفت کس کس طرح کی ۔