Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قُلۡ اَرُوۡنِىَ الَّذِيۡنَ اَ لۡحَـقۡتُمۡ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا ؕ بَلۡ هُوَ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ ﴿27﴾
کہہ دیجئے! اچھا مجھے بھی تو انہیں دکھا دو جنہیں تم اللہ کا شریک ٹھہرا کر اس کے ساتھ ملا رہے ہو ، ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہی اللہ ہے غالب با حکمت ۔
قل اروني الذين الحقتم به شركاء كلا بل هو الله العزيز الحكيم
Say, "Show me those whom you have attached to Him as partners. No! Rather, He [alone] is Allah , the Exalted in Might, the Wise."
Keh dijiye! Kay acha mujhay bhi to unhen dikha do jinhen tum Allah ka shareek thera ker uss kay sath mila rahey ho aisa hergiz nahi bulkay wohi Allah hai ghalib ba-hikmat.
کہو کہ : ذرا مجھے دکھاؤ وہ کون ہیں جنہیں تم نے شریک بنا کر اللہ سے جوڑ رکھا ہے ۔ ہرگز نہیں ! ( اس کا کوئی شریک نہیں ہے ) بلکہ وہ اللہ ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے ، جس کی حکمت بھی کامل
م فرماؤ مجھے دکھاؤ تو وہ شریک جو تم نے اس سے ملائے ہیں ( ف۷۷ ) ہشت ، بلکہ وہی ہے اللہ عزت والا حکمت والا ،
ان سے کہو ، ذرا مجھے دکھاؤ تو سہی وہ کون ہستیاں ہیں جنہیں تم نے اس کے ساتھ شریک لگا رکھا ہے 46 ۔ ہرگز نہیں ، زبردست اور دانا تو بس وہ اللہ ہی ہے ۔
فرما دیجئے: مجھے وہ شریک دکھاؤ جنہیں تم نے اللہ کے ساتھ ملا رکھا ہے ، ہرگز ( کوئی شریک ) نہیں ہے! بلکہ وہی اللہ بڑی عزت والا ، بڑی حکمت والا ہے
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :46 یعنی قبل اس کے کہ تم ان معبودوں کے بھروسے پر اتنا بڑا خطرہ مول لو ، ذرا مجھے یہیں بتا دو کہ ان میں کون اتنا زور آور ہے کہ اللہ کی عدالت میں وہ تمہارا حمایتی بن کر اٹھ سکتا ہو اور تمہیں اس کی گرفت سے بچا سکتا ہو ۔