Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَالۡيَوۡمَ لَا يَمۡلِكُ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ نَّفۡعًا وَّلَا ضَرًّا ؕ وَنَـقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ بِهَا تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿42﴾
پس آج تم میں سے کوئی ( بھی ) کسی کے لئے ( بھی کسی قسم کے ) نفع نقصان کا مالک نہ ہوگا اور ہم ظالموں سے کہہ د یں گے کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے رہے ۔
فاليوم لا يملك بعضكم لبعض نفعا و لا ضرا و نقول للذين ظلموا ذوقوا عذاب النار التي كنتم بها تكذبون
But today you do not hold for one another [the power of] benefit or harm, and We will say to those who wronged, "Taste the punishment of the Fire, which you used to deny."
Pus aaj tum mein say koi ( bhi ) kiss kay liye ( bhi kissi qisam kay ) nafa nuksan ka malik na hoga. Aur hum zalimo say keh den gay kay iss aag ka maza chakho jissay tum jhutlatay rahey.
لہذا آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے ، نہ نقصان پہنچانے کا ۔ اور جن لوگوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی ، ان سے ہم کہیں گے کہ : اس آگ کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔
تو آج تم میں ایک دوسرے کو بھلے برے کا کچھ اختیار نہ رکھے گا ( ف۱۰۹ ) اور ہم فرمائیں گے ظالموں سے اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے ( ف۱۱۰ )
اس وقت ہم کہیں گے کہ آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ۔ اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔
پس آج کے دن تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے نفع کا مالک ہے اور نہ نقصان کا ، اور ہم ظالموں سے کہیں گے: دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے