حالانکہ ہم نے انہیں پہلے نہ ایسی کتابیں دی تھیں جو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں اور نہ ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی خبردار کرنے والا ( نبی ) بھیجا تھا ۔ ( ٢٠ )
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :64
یعنی اس سے پہلے نہ کوئی کتاب خدا کی طرف سے ایسی آئی ہے اور نہ کوئی رسول ایسا آیا ہے جس نے آ کر ان کو یہ تعلیم دی ہو کہ یہ اللہ کے سوا دوسروں کی بندگی و پرستش کیا کریں ۔ اس لیے یہ لوگ کسی علم کی بنا پر نہیں بلکہ سراسر جہالت کی بنا پر قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت توحید کا انکار کر رہے ہیں ۔ اس کے لیے ان کے پاس کوئی سند نہیں ہے ۔