Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قُلۡ اِنَّ رَبِّىۡ يَقۡذِفُ بِالۡحَـقِّ‌ۚ عَلَّامُ الۡغُيُوۡبِ‏ ﴿48﴾
کہہ دیجئے! کہ میرا رب حق ( سچی وحی ) نازل فرماتا ہے وہ ہر غیب کا جاننے والا ہے ۔
قل ان ربي يقذف بالحق علام الغيوب
Say, "Indeed, my Lord projects the truth. Knower of the unseen."
Keh dijiye! kay mera rab haq ( sachi wahee ) nazil farmata hai woh her ghaib ka jannay wala hai.
کہہ دو کہ : میرا پروردگار حق کو اوپر سے بھیج رہا ہے ۔ ( ٢٢ ) وہ غیب کی ساری باتوں کو خوب جاننے والا ہے ۔
تم فرماؤ بیشک میرا رب حق پر القا فرماتا ہے ( ف۱۲۸ ) بہت جاننے والا سب نبیوں کا ،
ان سے کہو میرا رب ( مجھ پر ) حق کا القا کرتا ہے 70 اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے ۔
فرما دیجئے: میرا رب ( انبیاء کی طرف ) حق کا القاء فرماتا ہے ( وہ ) سب غیبوں کو خوب جاننے والا ہے
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :70 اصل الفاظ ہیں یَقْذِفُ بَالْحَقِّ ۔ اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ وحی کے ذریعہ سے وہ عِلم حق میرے اوپر القا کرتا ہے اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ وہ حق کو غالب کر رہا ہے ، باطل کے سر پر حق کی ضرب لگا رہا ہے ۔