Surah

Information

Surah # 34 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 0 | Chronological # 58 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَّقَدۡ كَفَرُوۡا بِهٖ مِنۡ قَبۡلُۚ وَيَقۡذِفُوۡنَ بِالۡغَيۡبِ مِنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ‌‏ ﴿53﴾
اس سے پہلے تو انہوں نے اس سے کفر کیا تھا ، اور دور دراز سے بن دیکھے ہی پھینکتے رہے ۔
و قد كفروا به من قبل و يقذفون بالغيب من مكان بعيد
And they had already disbelieved in it before and would assault the unseen from a place far away.
Iss say pehlay to enhon ney iss say kufur kiya tha aur door daraz say binn dekhay hi phenktay rahey.
جبکہ انہوں نے پہلے اس کا انکار کیا تھا ، ارو دور دور سے اٹک پچوں تیر پھینکا کرتے تھے ۔
کہ پہلے ( ف۱۳۹ ) تو اس سے کفر کرچکے تھے ، اور بےدیکھے پھینک مارتے ہیں ( ف۱٤۰ ) دور مکان سے ( ف۱٤۱ )
اس سے پہلے یہ کفر کر چکے تھے اور بلا تحقیق دور دور کی کوڑیاں لایا کرتے تھے 75 ۔
حالانکہ وہ اس سے پہلے کفر کر چکے ، اور وہ بِن دیکھے دور کی جگہ سے باطل گمان کے تیر پھینکتے رہے ہیں
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :75 یعنی رسُول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور تعلیمات رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اہل ایمان پر طرح طرح کے الزامات لگاتے ، آوازے کستے اور فقرے چست کرتے تھے ۔ کبھی کہتے یہ شخص ساحر ہے ۔ کبھی کہتے مجنون ہے ۔ کبھی توحید کا مذاق اڑاتے اور کبھی آخرت کے تخیل پر باتیں چھانٹتے ۔ کبھی یہ افسانہ تراشتے کہ رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو کوئی اور سکھاتا پڑھاتا ہے اور کبھی ایمان لانے والوں کے متعلق کہتے کہ یہ محض اپنی نادانی کی وجہ سے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پیچھے لگ گئے ہیں ۔