Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّ الشَّيۡطٰنَ لَـكُمۡ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوۡهُ عَدُوًّا ؕ اِنَّمَا يَدۡعُوۡا حِزۡبَهٗ لِيَكُوۡنُوۡا مِنۡ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِؕ‏ ﴿6﴾
یاد رکھو!شیطان تمھا را دشمن ہے تم اسے دشمن جانو وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وہ سب جہنم واصل ہو جائیں ۔
ان الشيطن لكم عدو فاتخذوه عدوا انما يدعوا حزبه ليكونوا من اصحب السعير
Indeed, Satan is an enemy to you; so take him as an enemy. He only invites his party to be among the companions of the Blaze.
Yaad rakho! Shetan tumhara dushman hai tum ussay dushman jano woh to apnay giroh ko sirf iss liye hi bulata hai kay woh sab jahannum wasil hojayen.
یقین جانو کہ شیطان تمہارا دشمن ہے ، اس لیے اس کو دشمن ہی سمجھتے رہو ۔ وہ تو اپنے ماننے والوں کو جو دعوت دیتا ہے وہ اس لیے د یتا ہے تاکہ وہ دوزخ کے باسی بن جائیں ۔
بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو ( ف۱٤ ) وہ تو اپنے گروہ کو ( ف۱۵ ) اسی لیے بلاتا ہے کہ دوزخیوں میں ہوں ( ف۱٦ )
درحقیقت شیطان تمہارا دشمن ہے اس لیے تم بھی اسے اپنا دشمن ہی سمجھو ۔ وہ تو اپنے پیروؤں کو اپنی راہ پر اس لئے بلا رہا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں ۔
بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے سو تم بھی ( اس کی مخالفت کی شکل میں ) اسے دشمن ہی بنائے رکھو ، وہ تو اپنے گروہ کو صرف اِس لئے بلاتا ہے کہ وہ دوزخیوں میں شامل ہو جائیں