Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَمَا يَسۡتَوِىۡ الۡبَحۡرٰنِ ‌ۖ  هٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ سَآٮِٕغٌ شَرَابُهٗ وَ هٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ ؕ وَمِنۡ كُلٍّ تَاۡكُلُوۡنَ لَحۡمًا طَرِيًّا وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡنَ حِلۡيَةً تَلۡبَسُوۡنَهَا ۚ وَتَرَى الۡـفُلۡكَ فِيۡهِ مَوَاخِرَ لِتَبۡـتَـغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّـكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‏ ﴿12﴾
اور برابر نہیں دو دریا یہ میٹھا ہے پیاس بجھاتا اور پینے میں خوشگوار اوریہ دوسرا کھاری ہے کڑوا تم ان دونوں میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو اور وہ زیورات نکالتے ہو جنہیں تم پہنتے ہو ۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی کشتیاں پانی کو چیرنے پھاڑنے والی ان دریاؤں میں ہیں تاکہ تم اس کا فضل ڈھونڈو تاکہ تم اس کا شکر کرو ۔
و ما يستوي البحرن هذا عذب فرات ساىغ شرابه و هذا ملح اجاج و من كل تاكلون لحما طريا و تستخرجون حلية تلبسونها و ترى الفلك فيه مواخر لتبتغوا من فضله و لعلكم تشكرون
And not alike are the two bodies of water. One is fresh and sweet, palatable for drinking, and one is salty and bitter. And from each you eat tender meat and extract ornaments which you wear, and you see the ships plowing through [them] that you might seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.
Aur barabar nahi do darya yeh meetha hai piyas bujhata peenay mein khusgawar aur yeh doosra khaari hai kerwa tum inn dono mein say taza gosht khatay ho aur woh zewraat nikaltay ho jinhen tum pehantay ho. Aur aap dekhtay hian kay bari bari kashtiyan pani ko cheerney pharney wali inn daryayon mein hain takay tum uss ka fazal dhondo aur takay tum uss ka shukar kero.
اور دو دریا برابر نہیں ہوتے ۔ ایک ایسا میٹھا ہے کہ اس سے پیاس بجھتی ہے ، جو پینے میں خوشگوار ہے اور دوسرا کڑوا نمکین ۔ اور ہر ایک سے تم ( مچھلیوں کا ) تازہ گوشت کھاتے ہو ، اور وہ زیور نکالرتے ہو جو تمہارے پہننے کے کام آتا ہے ۔ اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ وہ اس ( دریا ) میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو ، ( ٥ ) اور تاکہ شکر گذار بنو ۔
اور دونوں سمندر ایک سے نہیں ( ف۳٤ ) یہ میٹھا ہے خوب میٹھا پانی خوشگوار اور یہ کھاری ہے تلخ اور ہر ایک میں سے تم کھاتے ہو تازہ گوشت ( ف۳۵ ) اور نکالتے ہو پہننے کا ایک گہنا ( زیور ) ( ف۳٦ ) اور تو کشتیوں کو اس میں دیکھے کہ پانی چیرتی ہیں ( ف۳۷ ) تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو ( ف۳۸ ) اور کسی طرح حق مانو ( ف۳۹ )
اور پانی کے دونوں ذخیرے یکساں نہیں27 ہیں ۔ ایک میٹھا اور پیاس بجھانے والا ہے ، پینے میں خوشگوار ، دوسرا سخت کھاری کہ حلق چھل دے ۔ مگر دونوں سے تم تر و تازہ گوشت حاصل کرتے 28 ہو ، پہننے کے لیے زینت کا سامان نکالتے 29 ہو ، اور اسی پانی میں تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس کا سینہ چیرتی چلی جا رہی ہیں تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو ۔
اور دو سمندر ( یا دریا ) برابر نہیں ہو سکتے ، یہ ( ایک ) شیریں ، پیاس بجھانے والا ہے ، اس کا پینا خوشگوار ہے اور یہ ( دوسرا ) کھاری ، سخت کڑوا ہے ، اور تم ہر ایک سے تازہ گوشت کھاتے ہو ، اور زیور ( جن میں موتی ، مرجان اور مونگے وغیرہ سب شامل ہیں ) نکالتے ہو ، جنہیں تم پہنتے ہو اور تُو اس میں کشتیوں ( اور جہازوں ) کو دیکھتا ہے جو ( پانی کو ) پھاڑتے چلے جاتے ہیں تاکہ تم ( بحری تجارت کے راستوں سے ) اس کا فضل تلاش کر سکو اور تاکہ تم شکرگزار ہو جاؤ
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :27 یعنی ایک وہ ذخیرہ جو سمندروں میں ہے ۔ دوسرا وہ ذخیرہ جو دریاؤں ، چشموں اور جھیلوں میں ہے ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :28 یعنی آبی جانوروں کا گوشت ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :29 یعنی موتی ، مونگے ، اور بعض دریاؤں سے ہیرے اور سونا ۔
قدرت الٰہی ۔ مختلف قسم کی چیزوں کی پیدائش کو بیان فرما کر اپنی زبردست قدرت کو ثابت کر رہا ہے ۔ دو قسم کے دریا پیدا کر دیئے ایک کا تو صاف ستھرا میٹھا اور عمدہ پانی جو آبادیوں میں جنگلوں میں برابر بہہ رہا ہے اور دوسرا ساکن دریا جس کا پانی کھاری اور کڑوا ہے جس میں بڑی بڑی کشتیاں اور جہاز چل رہے ہیں اور دونوں قسم کے دریا میں سے قسم قسم کی مچھلیاں تم نکالتے ہو اور ترو تازہ گوشت کھاتے رہتے ہیں ۔ پھر ان میں سے زیور نکالتے ہو یعنی لو لو اور مرجان ۔ یہ کشتیاں برابر پانی کو کاٹتی رہتی ہیں ۔ ہواؤں کا مقابلہ کر کے چلتی رہتی ہیں ۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کر لو تجارتی سفر ان پر طے کرو ۔ ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ سکو تاکہ تم اپنے رب کا شکر کرو کہ اس نے یہ سب چیزیں تمہاری تابع فرمان بنا دیں ۔ تم سمندر سے ، دریاؤں سے ، کشتیوں سے نفع حاصل کرتے ہو ، جہاں جانا چاہو پہنچ جاتے ہو ۔ اس قدرت والے اللہ نے زمین و آسمان کی چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کر دیا ہے یہ صرف اس کا ہی فضل و کرم ہے ۔