Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَمَا ذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيۡزٍ‏ ﴿17﴾
اور یہ بات اللہ کو کچھ مشکل نہیں ۔
و ما ذلك على الله بعزيز
And that is for Allah not difficult.
Aur yeh baat Allah ko kuch mushkil nahi.
اور یہ کام اللہ کے لیے کچھ بھی مشکل نہیں ہے ۔
اور یہ اللہ پر کچھ دشوار نہیں ،
ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ بھی دشوار 38 نہیں ۔
اور یہ اﷲ پر کچھ مشکل نہیں ہے
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :38 یعنی تم کچھ اپنے بل بوتے پر اس کی زمین میں نہیں دندنا رہے ہو ۔ اس کا ایک اشارہ اس بات کے لیے کافی ہے کہ تمہیں یہاں سے چلتا کرے اور کسی اور قوم کو تمہاری جگہ اٹھا کھڑا کرے ۔ لہٰذا اپنی اوقات پہچانو اور وہ روش اختیار نہ کرو جس سے آخر کار قوموں کی شامت آیا کرتی ہے ۔ خدا کی طرف سے جب کسی کی شامت آتی ہے تو ساری کائنات میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو اس کا ہاتھ پکڑ سکے اور اس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے روک سکے ۔