Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ۚ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ‏ ﴿25﴾
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے ۔
و ان يكذبوك فقد كذب الذين من قبلهم جاءتهم رسلهم بالبينت و بالزبر و بالكتب المنير
And if they deny you - then already have those before them denied. Their messengers came to them with clear proofs and written ordinances and with the enlightening Scripture.
Aur agar yeh log aap ko jhutla den to jo log inn say pehlay ho guzray hain unhon ney bhi jhutlaya tha unn kay pass bhi unn kay payghumber moajjzay aur saheefay aur roshan kitaben ley ker aaye thay.
اور اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلا رہے ہیں تو جو ( کافر ) ان سے پہلے تھے ، انہوں نے بھی ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا ۔ ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر ، صحیفے لے کر اور روشنی پھیلانے والی کتاب لے کر آئے تھے ۔
اور اگر یہ ( ف٦۷ ) تمہیں جھٹلائیں تو ان سے اگلے بھی جھٹلاچکے ہیں ( ف٦۸ ) ان کے پاس ان کے رسول آئے روشن دلیلیں ( ف٦۹ ) اور صحیفے اور چمکتی کتاب ( ف۷۰ ) لے کر ،
اب اگر یہ لوگ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ۔ ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل 46 اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب47 لے کر آئے تھے ۔
اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں تو بیشک اِن سے پہلے لوگ ( بھی ) جھٹلا چکے ہیں ، اُن کے پاس ( بھی ) اُن کے رسول واضح نشانیاں اور صحیفے اور روشن کرنے والی کتاب لے کر آئے تھے
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :46 یعنی ایسے دلائل جو اس بات کی صاف شہادت دیتے تھے کہ وہ اللہ کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :47 صحیفوں اور کتاب میں غالباً یہ فرق ہے کہ صحیفے زیادہ تر نصائح اور اخلاقی ہدایات پر مشتمل ہوتے تھے ، اور کتاب ایک پوری شریعت لے کر آتی تھی ۔