Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡۤ اَذۡهَبَ عَـنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَـغَفُوۡرٌ شَكُوۡرُ ۙ‏ ﴿34﴾
اور کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہم سے غم دور کیا بیشک ہمارا پروردگار بڑا بخشنے والا بڑا قدردان ہے ۔
و قالوا الحمد لله الذي اذهب عنا الحزن ان ربنا لغفور شكور
And they will say, "Praise to Allah , who has removed from us [all] sorrow. Indeed, our Lord is Forgiving and Appreciative -
Aur kahen gay Allah ka lakh lakh shukar hai jiss ney hum say ghum door kiya. Be-shak humara parwerdigar bara bakhsney wala bara qadardaan hai.
اور وہ کہیں گے کہ : تمام تر تعریف اللہ کی ہے جس نے ہم سے ہر غم دور کردیا ۔ بیشک ہمارا پروردگار بہت بخشنے والا ، بڑا قدردان ہے ۔
اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے ہمارا غم دور کیا ( ف۸۳ ) بیشک ہمارا رب بخشنے والا قدر فرمانے والا ہے ( ف۸٤ )
اور وہ کہیں گے کہ شکر ہے اس خدا کا جس نے ہم سے غم دور کر58 دیا ، یقینا ہمارا رب معاف کرنے والا اور قدر فرمانے والا 59 ہے ،
اور وہ کہیں گے: اﷲ کا شکر و حمد ہے جس نے ہم سے کُل غم دور فرما دیا ، بیشک ہمارا رب بڑا بخشنے والا ، بڑا شکر قبول فرمانے والا ہے
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :58 ہر قسم کا غم ۔ دنیا میں جن فکروں اور پریشانیوں میں مبتلا تھے ان سے بھی نجات ملی ، عُقبیٰ میں اپنے انجام کی جو فکر لا حق تھی وہ بھی ختم ہوئی ، اور اب آگے چین ہی چین ہے ، کسی رنج و الم کا کوئی سوال ہی باقی نہ رہا ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :59 یعنی ہمارے قصور اس نے معاف فرما دیے اور عمل کی جو تھوڑی سی پونجی ہم لائے تھے اس کی ایسی قدر فرمائی کہ اپنی جنت اس کے بدلے میں ہمیں عطا فرمادی ۔