Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اۨلَّذِىۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَةِ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ۚ لَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا لُـغُوۡبٌ‏ ﴿35﴾
جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں لا اتارا جہاں نہ ہم کو کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خستگی پہنچے گی ۔
الذي احلنا دار المقامة من فضله لا يمسنا فيها نصب و لا يمسنا فيها لغوب
He who has settled us in the home of duration out of His bounty. There touches us not in it any fatigue, and there touches us not in it weariness [of mind]."
Jiss ney hum ko apnay fazal say humesha rehney kay muqam mein la utara jahan na hum ko koi takleef phonchay gi aur na hum ko koi khastagi phonchay gi.
جس نے اپنے فضل سے ہم کو ابدی ٹھکانے کے گھر میں لااتارا ہے جس میں نہ ہمیں کبھی کوئی کلفت چھوکر گذرے گی ، اور نہ کبھی کوئی تھکن پیش آئے گی ۔
وہ جس نے ہمیں آرام کی جگہ اتارا اپنے فضل سے ، ہمیں اس میں نہ کوئی تکلیف پہنچے نہ ہمیں اس میں کوئی تکان لاحق ہو ،
جس نے ہمیں اپنے فضل سے ابدی قیام کی جگہ ٹھیرا 60 دیا ، اب یہاں نہ ہمیں کوئی مشقت پیش آتی ہے اور نہ تکان لاحق ہوتی 61 ہے ۔
جس نے ہمیں اپنے فضل سے دائمی اقامت کے گھر لا اتارا ہے ، جس میں ہمیں نہ کوئی مشقّت پہنچے گی اور نہ اس میں ہمیں کوئی تھکن پہنچے گی
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :60 یعنی دنیا ہماری سفر حیات کی ایک منزل تھی جس سے ہم گزر آئے ہیں ، اور میدان حشر بھی اس سفر کا ایک مرحلہ تھا جس سے ہم گزر لیے ہیں ، اب ہم اس جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے نکل کر پھر کہیں جانا نہیں ہے ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :61 بالفاظ دیگر ہماری تمام محنتوں اور تکلیفوں کا خاتمہ ہو چکا ہے ۔ اب یہاں ہمیں کوئی ایسا کام نہیں کرنا پڑتا جس کے انجام دینے میں ہم کو مشقت پیش آتی ہو اور جس سے فارغ ہو کر ہم تھک جاتے ہوں ۔