Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَيۡبِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ﴿38﴾
بیشک اللہ تعالٰی جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کا بیشک وہی جاننے والا ہے سینوں کی باتوں کا ۔
ان الله علم غيب السموت و الارض انه عليم بذات الصدور
Indeed, Allah is Knower of the unseen [aspects] of the heavens and earth. Indeed, He is Knowing of that within the breasts.
Be-shak Allah Taalaa jannay wala hai aasmano aur zamin ki posheedah cheezon ka be-shak wohi jannay wala hai seenon ki baaton ka.
بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ چیزوں کا علم رکھتا ہے ۔ بیشک وہ سینوں میں چھپی ہوئی باتوں کو خوب جانتا ہے ۔
بیشک اللہ جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کا ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے ،
بے شک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر پوشیدہ چیز سے واقف ہے ، وہ تو سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے ۔
بیشک اﷲ آسمانوں اور زمین کے غیب کو جاننے والا ہے ، یقیناً وہ سینوں کی ( پوشیدہ ) باتوں سے خوب واقف ہے
وسیع العلم اللہ تعالیٰ کا فرمان ۔ اللہ تعالیٰ اپنے وسیع اور بےپایاں علم کا بیان فرما رہا ہے کہ وہ آسمان و زمین کی ہر چیز کا عالم ہے دلوں کے بھید سینوں کی باتیں اس پر عیاں ہیں ۔ ہر عامل کو اس کے عمل کا بدلہ وہ دے گا ، اس نے تمہیں زمین میں ایک دوسرے کا خلیفہ بنایا ہے ۔ کافروں کے کفر کا وبال خود ان پر ہے ۔ وہ جیسے جیسے اپنے کفر میں بڑھتے ہیں ویسے ہی اللہ کی ناراضگی ان پر بڑھتی ہے اور ان کا نقصان اور زیاں ہوتا جاتا ہے ۔ برخلاف مومن کے کہ اس کی عمر جس قدر بڑھتی ہے نیکیاں بڑھتی ہیں اور درجے پاتا ہے اور اللہ کے ہاں مقبول ہوتا جاتا ہے ۔