Surah

Information

Surah # 35 | Verses: 45 | Ruku: 5 | Sajdah: 6 | Chronological # 43 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ فِى الۡاَرۡضِ ؕ فَمَنۡ كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهٗ ؕ وَلَا يَزِيۡدُ الۡـكٰفِرِيۡنَ كُفۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ اِلَّا مَقۡتًا ۚ وَلَا يَزِيۡدُ الۡـكٰفِرِيۡنَ كُفۡرُهُمۡ اِلَّا خَسَارًا‏ ﴿39﴾
وہی ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں آباد کیا ، سو جو شخص کفر کرے گا اس کے کفر کا وبال اسی پر پڑے گا ۔ اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے پروردگار کے نزدیک ناراضی ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر خسارہ ہی بڑھنے کا باعث ہوتا ہے ۔
هو الذي جعلكم خلىف في الارض فمن كفر فعليه كفره و لا يزيد الكفرين كفرهم عند ربهم الا مقتا و لا يزيد الكفرين كفرهم الا خسارا
It is He who has made you successors upon the earth. And whoever disbelieves - upon him will be [the consequence of] his disbelief. And the disbelief of the disbelievers does not increase them in the sight of their Lord except in hatred; and the disbelief of the disbelievers does not increase them except in loss.
Wohi aisa hai jiss ney tum ko zamin mein aabad kiya so jo shaks kufur keray ga uss kay kufur ka wabaal ussi per paray ga. Aur kafiron kay liye unn ka kufur unn kay perwerdigar kay nazdeek narazi hi barhaney ka baees hota hai aur kafiron kay liye unn ka kufur khasarah hi barhney ka baees hota hai.
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں ( پچھلے لوگوں کا ) جانشین بنایا ۔ اب جو شخص کفر کرے گا تو اس کا کفر اسی پر پڑے گا ۔ اور کافروں کے لیے ان کا کفر ان کے پروردگار کے پاس غضب کے سوا کسی اور چیز میں اضافہ نہیں کرتا ، اور کافروں کو ان کے کفر سے خسارے کے سوا کسی چیز میں ترقی حاصل نہیں ہوتی ۔
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں اگلوں کا جانشین کیا ( ف۹۳ ) تو جو کفر کرے ( ف۹٤ ) اس کا کفر اسی پر پڑے ( ف۹۵ ) اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے یہاں نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری ( ف۹٦ ) اور کافروں کو ان کا کفر نہ بڑھائے گا مگر نقصان ( ف۹۷ )
وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا 64 ہے ۔ اب جو کوئی کفر کرتا ہے اس کے کفر کا وبال اسی پر 65 ہے ، اور کافروں کو ان کا کفر اس کے سوا کوئی ترقی نہیں دیتا کہ ان کے رب کا غضب ان پر زیادہ سے زیادہ بھڑکتا چلا جاتا ہے ۔ کافروں کے لیے خسارے میں اضافے کے سوا کوئی ترقی نہیں ۔
وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں ( گزشتہ اقوام کا ) جانشین بنایا ، پس جس نے کفر کیا سو اس کا وبالِ کفر اسی پر ہوگا ، اور کافروں کے حق میں ان کا کفر اُن کے رب کے حضور سوائے ناراضگی کے اور کچھ نہیں بڑھاتا ، اور کافروں کے حق میں ان کا کفر سوائے نقصان کے کسی ( بھی ) اور چیز کا اضافہ نہیں کرتا
سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :64 اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ اس نے پچھلی نسلوں اور قوموں کے گزر جانے کے بعد اب تم کو ان کی جگہ اپنی زمین میں بسایا ہے ۔ اور دوسرا یہ کہ اس نے تمہیں زمین میں تصرف کے جو اختیارات دیے ہیں وہ اس حیثیت سے نہیں ہیں کہ تم ان چیزوں کے مالک ہو ، بلکہ اس حیثیت سے ہیں کہ تم اصل مالک کے خلیفہ ہو ۔ سورة فَاطِر حاشیہ نمبر :65 اگر پہلے فقرے کا یہ مطلب لیا جائے کہ تم کو پچھلی قوموں کا جانشین بنایا ہے تو اس فقرے کے معنی یہ ہوں گے کہ جس نے گزشتہ قوموں کے انجام سے کوئی سبق نہ لیا اور وہی کفر کا رویہ اختیار کیا جس کی بدولت وہ قومیں تباہ ہو چکی ہیں ، وہ اپنی اس حماقت کا نتیجہ بد دیکھ کر رہے گا ۔ اور اگر اس فقرے کا مطلب یہ لیا جائے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو اپنے خلیفہ کی حیثیت سے زمین میں اختیارات عطا کیے ہیں تو اس فقرے کے معنی یہ ہوں گے کہ جو اپنی حیثیت خلافت کو بھول کر خود مختار بن بیٹھا یا جس نے اصل مالک کو چھوڑ کر کسی اور کی بندگی اختیار کر لی وہ اپنی اس باغیانہ روش کا برا انجام دیکھ لے گا ۔