Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
قَالُوۡا طٰۤٮِٕـرُكُمۡ مَّعَكُمۡؕ اَٮِٕنۡ ذُكِّرۡتُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ‏ ﴿19﴾
ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو ۔
قالوا طاىركم معكم اىن ذكرتم بل انتم قوم مسرفون
They said, "Your omen is with yourselves. Is it because you were reminded? Rather, you are a transgressing people."
Unn rasoolon ney kaha tumhari nahoosat tumharay sath hi lagi hui hai kiya iss ko nahoosat samajhtay ho kay tum ko naseehat ki jaye bulkay tum hadd say nikal janey walay log ho.
رسولوں نے کہا : تمہاری نحوست خود تمہارے ساتھ لگی ہوئی ہے ۔ ( ٧ ) کیا یہ باتیں اس لیے کر رہے ہو کہ تمہیں نصیحت کی بات پہنچائی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود حد سے گذرے ہوئے لوگ ہو ۔
انہوں نے فرمایا تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہے ( ف۲۲ ) کیا اس پر بدکتے ہو کہ تم سمجھائے گئے ( ف۲۳ ) بلکہ تم حد سے بڑھنے والے لوگ ہو ( ف۲٤ )
رسولوں نے جواب دیا تمہاری فال بد تو تمہارے اپنے ساتھ لگی ہوئی 15 ہے ۔ کیا یہ باتیں تم اس لیے کرتے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم حد سے گزرے ہوئے لوگ 16 ہو ۔
۔ ( پیغمبروں نے ) کہا: تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے ، کیا یہ نحوست ہے کہ تمہیں نصیحت کی گئی ، بلکہ تم لوگ حد سے گزر جانے والے ہو
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :15 یعنی کوئی کسی کے لیے منحوس نہیں ہے ۔ ہر شخص کا نوشتہ تقدیر اس کی اپنی ہی گردن میں لٹکا ہوا ہے ۔ برائی دیکھتا ہے تو اپنے نصیب کی دیکھتا ہے اور بھلائی دیکھتا ہے تو وہ بھی اس کے اپنے ہی نصیب کی ہوتی ہے ۔ وَکُلُّ اِنْسَانٍ اَلْزَمْنٰہُ طٰٓئِرَہٗ فِیْ عُنُقِہٖ ، ہر شخص کا پروانۂ خیر و شر ہم نے اس کی گردن میں لٹکا دیا ہے ( بنی اسرائیل : 13 ) سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :16 یعنی دراصل تم بھلائی سے بھاگنا چاہتے ہو اور ہدایت کے بجائے گمراہی تمہیں پسند ہے ، اس لیے حق اور باطل کا فیصلہ دلیل سے کرنے کے بجائے اوہام و خرافات کے سہارے یہ بہانہ بازیاں کر رہے ہو ۔