Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّهُمۡ اِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَؕ‏ ﴿31﴾
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان کے پہلے بہت سی قوموں کو ہم نے غارت کر دیا کہ وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے ۔
الم يروا كم اهلكنا قبلهم من القرون انهم اليهم لا يرجعون
Have they not considered how many generations We destroyed before them - that they to them will not return?
Kiya unhon ney nahi dekha kay inn kay pehlay boht si qomon ko hum ney gharat ker diya kay woh unn ki taraf lot ker nahi aayen gay.
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو اس طرح ہلاک کرچکے ہیں کہ وہ ان کے پاس لوٹ کر نہیں آتے ؟
کیا انہوں نے نہ دیکھا ( ف۳٦ ) ہم نے ان سے پہلے کتنی سنگتیں ہلاک فرمائیں کہ وہ اب ان کی طرف پلٹنے والے نہیں ( ف۳۷ )
کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ پھر کبھی ان کی طرف پلٹ کر نہ آئے ؟ 25
کیا اِنہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اِن سے پہلے کتنی ہی قومیں ہلاک کر ڈالیں ، کہ اب وہ لوگ ان کی طرف پلٹ کر نہیں آئیں گے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :25 یعنی ایسے مٹے کہ ان کا کہیں نام و نشان تک باقی نہ رہا ۔ جو گرا پھر نہ اٹھا ۔ دنیا میں آج کوئی ان کا نام لیوا تک نہیں ہے ۔ ان کی تہذیب اور ان کے تمدن ہی کا نہیں ، ان کی نسلوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ۔