Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
فَمَنۡ تَوَلّٰى بَعۡدَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ‏ ﴿82﴾
پس اس کے بعد بھی جو پلٹ جائیں وہ یقیناً پورے نافرمان ہیں ۔
فمن تولى بعد ذلك فاولىك هم الفسقون
And whoever turned away after that - they were the defiantly disobedient.
Pus iss kay baad jo palat jayen woh yaqeenan pooray na farman hain.
اس کے بعد بھی جو لوگ ( ہدایت سے ) منہ موڑیں گے تو ایسے لوگ نافرمان ہوں گے ۔
تو جو کوئی اس ( ف۱۵۸ ) کے بعد پھرے ( ف۱۵۹ ) تو وہی لوگ فاسق ہیں ( ف۱٦۰ )
اللہ نے فرمایا اچھا تو گواہ رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ گواہ ہوں ، اس کے بعد جو اپنے عہد سے پھر جائے وہی فاسق ہے ۔ 70
۔ ( اب پوری نسل آدم کے لئے تنبیہاً فرمایا: ) پھر جس نے اس ( اقرار ) کے بعد روگردانی کی پس وہی لوگ نافرمان ہوں گے
سورة اٰلِ عِمْرٰن حاشیہ نمبر :70 اس ارشاد سے مقصود اہل کتاب کو متنبہ کرنا ہے کہ تم اللہ کے عہد کو توڑ رہے ہو ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار اور ان کی مخالفت کر کے اس میثاق کی خلاف ورزی کر رہے ہو ، جو تمہارے انبیاء سے لیا گیا تھا ، لہٰذا اب تم فاسق ہو چکے ہو ، یعنی اللہ کی اطاعت سے نکل گئے ہو ۔