Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَخَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ مَا يَرۡكَبُوۡنَ‏ ﴿42﴾
اور ان کے لئے اسی جیسی اور چیزیں پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں ۔
و خلقنا لهم من مثله ما يركبون
And We created for them from the likes of it that which they ride.
Aur inn kay liye issi jaisi aur cheezen peda ken jin per yeh sawar hotay hain.
اور ہم نے ان کے لیے اسی جیسی اور چیزیں بھی پیدا کیں جن پر یہ سواری کرتے ہیں ۔ ( ١٨ )
اور ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں بنادیں جن پر سوار ہوتے ہیں ،
اور پھر ان کے لیے ویسی ہی کشتیاں اور پیدا کیں جن پر یہ سوار ہوتے ہیں 39 ۔
اور ہم نے اُن کے لئے اس ( کشتی ) کے مانند ان ( بہت سی اور سواریوں ) کو بنایا جن پر یہ لوگ سوار ہوتے ہیں
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :39 اس سے یہ اشارہ نکلتا ہے کہ تاریخ میں پہلی کشتی جو بنی وہ حضرت نوح علیہ السلام والی کشتی تھی ۔ اس سے پہلے انسان کو دریاؤں اور سمندروں کے عبور کرنے کا کوئی طریقہ معلوم نہ تھا ۔ اس طریقے کی تعلیم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح علیہ السلام کو دی ۔ اور جب ان کی بنائی ہوئی کشتی پر سوار ہو کر اللہ کے کچھ بندے طوفان سے بچ نکلے تو آئندہ ان کی نسل نے بحری سفروں کے لیے کشتیاں بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔