Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَلَوۡ نَشَآءُ لَـطَمَسۡنَا عَلٰٓى اَعۡيُنِهِمۡ فَاسۡتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبۡصِرُوۡنَ‏ ﴿66﴾
اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں بے نور کر دیتے پھر یہ رستے کی طرف دوڑتے پھرتے لیکن انہیں کیسے دکھائی دیتا؟
و لو نشاء لطمسنا على اعينهم فاستبقوا الصراط فانى يبصرون
And if We willed, We could have obliterated their eyes, and they would race to [find] the path, and how could they see?
Agar hum chahtay to inn ki aankhen bey noor ker detay phir yeh rastay ki taraf dortay phirtay lekin enhen kaisay dikhaee deta?
اور اگر ہم چاہیں تو ( یہیں دنیا میں ان کی آنکھیں ملیا میٹ کردیں ، پھر یہ راستے ( کی تلاش ) میں بھاگے پھریں ، لیکن انہیں کہاں کچھ سجھائی دے گا ۔ ؟
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی آنکھیں مٹادیتے ( ف۸۲ ) پھر لپک کر رستہ کی طرف جاتے تو انہیں کچھ نہ سوجھتا ( ف۸۳ )
ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں موند دیں ، پھر یہ راستے کی طرف لپک کر دیکھیں ، کہاں سے انہیں راستہ سجھائی دے گا ؟
اور اگر ہم چاہتے تو اُن کی آنکھوں کے نشان تک مِٹا دیتے پھر وہ راستے پر دوڑتے تو کہاں دیکھ سکتے