Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنٰهُمۡ عَلٰى مَكَانَتِهِمۡ فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مُضِيًّا وَّلَا يَرۡجِعُوۡنَ‏ ﴿67﴾
اور اگر ہم چاہتے تو ان کی جگہ ہی پر ان کی صورتیں مسخ کر دیتے پھرنہ وہ چل پھر سکتے اور نہ لوٹ سکتے ۔
و لو نشاء لمسخنهم على مكانتهم فما استطاعوا مضيا و لا يرجعون
And if We willed, We could have deformed them, [paralyzing them] in their places so they would not be able to proceed, nor could they return.
Aur agar hum chahatay to inn ki jaga hi per inn ki soorten masakh ker detay phir na woh chal phir saktay aur na lot saktay.
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے ان کی صورتیں اس طرح مسخ کردیں کہ یہ نہ آگے بڑھ سکیں ، اور نہ پیچھے لوٹ سکیں ۔
اور اگر ہم چاہتے تو ان کے گھر بیٹھے ان کی صورتیں بدل دیتے ( ف۸٤ ) نہ آگے بڑھ سکتے نہ پیچھے لوٹتے ( ف۸۵ )
ہم چاہیں تو انہیں ان کی جگہ ہی پر اس طرح مسخ کر کے رکھ دیں کہ یہ نہ آگے چل سکیں نہ پیچھے پلٹ سکیں 56 ۔ ع
اور اگر ہم چاہتے تو اُن کی رہائش گاہوں پر ہی ہم ان کی صورتیں بگاڑ دیتے پھر نہ وہ آگے جانے کی قدرت رکھتے اور نہ ہی واپس لوٹ سکتے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :56 قیامت کا نقشہ کھینچنے کے بعد اب انہیں بتایا جا رہا ہے کہ یہ قیامت تو خیر تمہیں دور کی چیز نظر آتی ہے ، مگر ذرا ہوش میں آ کر دیکھو کہ خود اس دنیا میں ، جس کی زندگی پر تم پھولے ہوئے ہو ، تم کس طرح اللہ کے دست قدرت میں بے بس ہو ۔ یہ آنکھیں جن کی بینائی کے طفیل تم اپنی دنیا کے سارے کام چلا رہے ہو ، اللہ کے ایک اشارے سے اندھی ہو سکتی ہیں ۔ یہ ٹانگیں جن کے بل پر تم یہ ساری دوڑ دھوپ دکھا رہے ہو ، اللہ کے ایک حکم سے ان پر اچانک فالج گر سکتا ہے ۔ جب تک اللہ کی دی ہوئی یہ طاقتیں کام کرتی رہتی ہیں ، تم اپنی خودی کے زعم میں مدہوش رہتے ہو ، مگر جب ان میں سے کوئی ایک طاقت بھی جواب دے جاتی ہے تو تمہیں معلوم ہو جاتا ہے کہ تمہاری بساط کتنی ہے ۔