Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَمَا عَلَّمۡنٰهُ الشِّعۡرَ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهٗؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ وَّقُرۡاٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ‏ ﴿69﴾
نہ تو ہم نے اس پیغمبر کو شعر سکھائے اور نہ یہ اس کے لائق ہے ۔ وہ تو صرف نصیحت اور واضح قرآن ہے ۔
و ما علمنه الشعر و ما ينبغي له ان هو الا ذكر و قران مبين
And We did not give Prophet Muhammad, knowledge of poetry, nor is it befitting for him. It is not but a message and a clear Qur'an
Na to hum ney iss payghumber ko shair sikhaye aur na yeh iss kay laeeq hai. Woh to sirf naseehat aur wazeh quran hai.
اور ہم نے ( اپنے ) ان ( پیغمبر ) کو نہ شاعری سکھائی ہے ، اور نہ وہ ان کے شایان شان ہے ۔ ( ٢١ ) یہ تو بس ایک نصیحت کی بات ہے ، اور ایسا قرآن جو حقیقت کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے ۔
اور ہم نے ان کو شعر کہنا نہ سکھایا ( ف۸۸ ) اور نہ وہ ان کی شان کے لائق ہے ، وہ تو نہیں مگر نصیحت اور روشن قرآن ( ف۸۹ )
ہم نے اس ( نبی ) کو شعر نہیں سکھایا ہے اور نہ شاعری اس کو زیب ہی دیتی ہے 58 ۔ یہ تو ایک نصیحت ہے اور صاف پڑھی جانے والی کتاب ،
اور ہم نے اُن کو ( یعنی نبیِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ) شعر کہنا نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ اُن کے شایانِ شان ہے ۔ یہ ( کتاب ) تو فقط نصیحت اور روشن قرآن ہے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :58 یہ اس بات کا جواب ہے کہ کفار توحید و آخرت اور زندگی بعد موت اور جنت و دوزخ کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں کو محض شاعری قرار دے کر اپنے نزدیک بے وزن ٹھہرانے کی کوشش کرتے تھے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، ص 546 تا 549 )