Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
لِّيُنۡذِرَ مَنۡ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الۡقَوۡلُ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ‏ ﴿70﴾
تاکہ وہ ہر اس شخص کو آگاہ کر دے جو زندہ ہے اور کافروں پر حجت ثابت ہو جائے ۔
لينذر من كان حيا و يحق القول على الكفرين
To warn whoever is alive and justify the word against the disbelievers.
Takay woh her uss shaks ko aagah kerday jo zindah hai aur kafiron per hujjat sabit hojaye.
تاکہ ہر اس شخص کو خبردار کرے جو زندہ ہو ، ( ٢٢ ) اور تاکہ کفر کرنے والوں پر حجت پوری ہوجائے ۔
کہ اسے ڈرائے جو زندہ ہو ( ف۹۰ ) اور کافروں پر بات ثابت ہوجائے ( ف۹۱ )
تاکہ وہ ہر اس شخص کو خبردار کر دے جو زندہ ہو 59 اور انکار کرنے والوں پر حجت قائم جائے ۔
تاکہ وہ اس شخص کو ڈر سنائیں جو زندہ ہو اور کافروں پر فرمانِ حجت ثابت ہو جائے
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :59 زندہ سے مراد سوچنے اور سمجھنے والا انسان ہے جس کی حالت پتھر کی سی نہ ہو کہ آپ اس کے سامنے خواہ کتنی ہی معقولیت کے ساتھ حق اور باطل کا فرق بیان کریں اور کتنی ہی درد مندی کے ساتھ اس کو نصیحت کریں ، وہ نہ کچھ سنے ، نہ سمجھے اور نہ اپنی جگہ سے سرکے ۔