Surah

Information

Surah # 36 | Verses: 83 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 41 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD). Except 45, from Madina
وَذَلَّـلۡنٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوۡبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَاۡكُلُوۡنَ‏ ﴿72﴾
اور ان مویشیوں کو ہم نے ان کے تابع فرمان بنا دیا ہے جن میں سے بعض تو ان کی سواریاں ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں ۔
و ذللنها لهم فمنها ركوبهم و منها ياكلون
And We have tamed them for them, so some of them they ride, and some of them they eat.
Aur inn mawesheeyon ko hum ney unn ka tabey farman bana diya hai jin mein say baaz to inn ki sawariyan hain aur baaz ka gosht khatay hain.
اور ہم نے ان مویشیوں کو ان کے قابو میں دے دیا ہے ، چنانچہ ان میں سے کچھ وہ ہیں جو ان کی سواری بنے ہوئے ہیں ، اور کچھ وہ ہیں جنہیں یہ کھاتے ہیں ۔
اور انہیں ان کے لیے نرم کردیا ( ف۹۲ ) تو کسی پر سوار ہوتے ہیں اور کسی کو کھاتے ہیں ،
ہم نے انہیں اس طرح ان کے بس میں کر دیا ہے کہ ان میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں ، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں ،
اور ہم نے اُن ( چوپایوں ) کو ان کے تابع کر دیا سو ان میں سے کچھ تو اُن کی سواریاں ہیں اور ان میں سے بعض کو وہ کھاتے ہیں