Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
لَّا يَسَّمَّعُوۡنَ اِلَى الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰى وَيُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ كُلِّ جَانِبٍۖ ‏ ﴿8﴾
عالم بالا کے فرشتوں ( کی باتوں ) کو سننے کے لئے وہ کان بھی نہیں لگا سکتے ، بلکہ ہر طرف سے وہ مارے جاتے ہیں ۔
لا يسمعون الى الملا الاعلى و يقذفون من كل جانب
[So] they may not listen to the exalted assembly [of angels] and are pelted from every side,
Aalam-e-bala kay farishton ( ki baaton ) ko sunnay kay liye woh kaan bhi nahi laga saktay bulkay her taraf say woh maaray jatay hain.
وہ اوپر کے جہان کی باتیں نہیں سن سکتے ، اور ہر طرف سے ان پر مار پڑتی ہے ۔
عالم بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے ( ف۷ ) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے ( ف۸ )
یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے ، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں
وہ ( شیاطین ) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے ( انگارے ) پھینکے جاتے ہیں