Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَحِفۡظًا مِّنۡ كُلِّ شَيۡطٰنٍ مَّارِدٍ‌ۚ‏ ﴿7﴾
اور حفاظت کی سرکش شیطان سے ۔
و حفظا من كل شيطن مارد
And as protection against every rebellious devil
Aur hifazat ki sirkash shetan say.
اور ہر شریر شیطان سے حفاظت کا ذریعہ بنایا ہے ۔
اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے ( ف٦ )
اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے 6 ۔
اور ( انہیں ) ہر سرکش شیطان سے محفوظ بنایا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :6 یعنی عالَم بالا محض خلا ہی نہیں ہے کہ جس کا جی چاہے اس میں نفوذ کر جائے ، بلکہ اس کی بندش ایسی مضبوط ہے ، اور اس کے مختلف خطے ایسی مستحکم سرحدوں سے محصور کیے گئے ہیں کہ کسی شیطان سرکش کا ان حدوں سے گزر جانا ممکن نہیں ہے ۔ کائنات کے ہر تارے اور ہر سیارے کا اپنا ایک دائرہ اور کُرہ ( Sphere ) ہے جس کے اندر سے کسی کا نکلنا بھی سخت دشوار ہے اور جس میں باہر سے کسی کا داخل ہونا بھی آسان نہیں ہے ۔ ظاہری آنکھ سے کوئی دیکھے تو خلائے محض کے سوا کچھ نظر نہیں آتا ۔ لیکن حقیقت میں اس خلا کے اندر بے حد و حساب خطے ایسی مضبوط سرحدوں سے محفوظ کیے گئے ہیں جن کے مقابلے میں آہنی دیواروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ اس کا کچھ اندازہ ان گو ناں گوں مشکلات سے کیا جا سکتا ہے جو زمین کے رہنے والے انسان کو اپنے قریب ترین ہمسائے ، چاند تک پہنچنے میں پیش آ رہی ہیں ۔ ایسی ہی مشکلات زمین کی دوسری مخلوق ، یعنی جنوں کے لیے بھی عالم بالا کی طرف صعود کرنے میں مانع ہیں ۔