Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَقَالُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ‌ ۖ‌ۚ‏ ﴿15﴾
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے ۔
و قالوا ان هذا الا سحر مبين
And say, "This is not but obvious magic.
Aur kehtay hain kay yeh to bilkul khullam khulla jadoo hi hai.
اور کہتے ہیں کہ : یہ ایک کھلے جادو کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔
اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو ،
اور کہتے ہیں ‘’ یہ تو صریح جادو ہے 10 ،
اور کہتے ہیں کہ یہ تو صرف کھلا جادو ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :10 یعنی عالم طلسمات کی باتیں ہیں ۔ کوئی جادو کی دنیا ہے جس کا یہ شخص ذکر کر رہا ہے ، جس میں مردے اٹھیں گے ، عدالت ہو گی ، جنت بسائی جائے گی اور دوزخ کے عذاب ہوں گے ۔ یا پھر یہ مطلب بھی ہو سکتا ہے کہ یہ شخص دل چلوں کی سی باتیں کر رہا ہے ، اس کی یہ باتیں ہی اس بات کا صریح ثبوت ہیں کہ کسی نے اس پر جادو کر دیا ہے جس کی وجہ سے بھلا چنگا آدمی یہ باتیں کرنے لگا ۔