Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
فَاِنَّمَا هِىَ زَجۡرَةٌ وَّاحِدَةٌ فَاِذَا هُمۡ يَنۡظُرُوۡنَ‏ ﴿19﴾
وہ تو صرف ایک روز کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے ۔
فانما هي زجرة واحدة فاذا هم ينظرون
It will be only one shout, and at once they will be observing.
Woh to sirf aik zor ki jhirki hai kay yakayak yeh dekhney lagay gay.
بس وہ تو ایک ہی زور دار آواز ہوگی ، جس کے بعد وہ اچانک ( سارے ہولناک مناظر ) دیکھنے لگیں گے ۔
تو وہ ( ف۱۹ ) تو ایک ہی جھڑک ہے ( ف۲۰ ) جبھی وہ ( ف۲۱ ) دیکھنے لگیں گے ،
بس ایک ہی جھڑکی ہوگی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے ( وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے ) دیکھ رہے ہوں گے 12 ۔
پس وہ تو محض ایک ( زور دار آواز کی ) سخت جھڑک ہوگی سو سب اچانک ( اٹھ کر ) دیکھنے لگ جائیں گے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :12 یعنی جب یہ بات ہونے کا وقت آئے گا تو دنیا کو دوبارہ برپا کر دینا کوئی بڑا لمبا چوڑا کام نہ ہو گا ۔ بس ایک ہی جھڑکی سوتوں کو جگا اٹھانے کے لیے کافی ہو گی ۔ جھڑکی کا لفظ یہاں بہت معنیٰ خیز ہے ، اس سے بعث بعد الموت کا کچھ ایسا نقشہ نگاہوں کے سامنے آتا ہے کہ ابتدائے آفرینش سے قیامت تک جو انسان مرے تھے وہ گویا سوتے پڑے ہیں ، یکایک کوئی ڈانٹ کر کہتا ہے اٹھ جاؤ اور بس آن کی آن میں وہ سب اٹھ کھڑے ہوتے ہیں ۔