Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِ الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَ‏ ﴿21﴾
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے ۔
هذا يوم الفصل الذي كنتم به تكذبون
[They will be told], "This is the Day of Judgement which you used to deny."
Yehi faislay ka din hai jissay tum jhutlatay rahey.
۔ ( جی ہاں ) یہی وہ فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔
یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے ( ف۲۳ )
یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلا یا کرتے تھے13 ‘’ ع
۔ ( کہا جائے گا: ہاں ) یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :13 ہو سکتا ہے کہ یہ بات ان سے اہل ایمان کہیں ، ہو سکتا ہے کہ یہ فرشتوں کا قول ہو ، ہو سکتا ہے کہ میدان حشر کا سارا ماحول اس وقت زبان حال سے یہ کہہ رہا ہو ، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ خود انہی لوگوں کا دوسرا رد عمل ہو ۔ یعنی اپنے دلوں میں وہ اپنے آپ ہی کو مخاطب کر کے کہیں کہ دنیا میں ساری عمر تم یہ سمجھتے رہے کہ کوئی فیصلے کا دن نہیں آنا ہے ، اب آ گئی تمہاری شامت ، جس دن کو جھٹلاتے تھے وہی سامنے آگیا ۔