Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
قَالُوۡۤا اِنَّكُمۡ كُنۡتُمۡ تَاۡتُوۡنَنَا عَنِ الۡيَمِيۡنِ‏ ﴿28﴾
کہیں گے کہ تم توہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے ۔
قالوا انكم كنتم تاتوننا عن اليمين
They will say, "Indeed, you used to come at us from the right."
Kahen gay kay tum to humaray pass humari dayen taraf say aatay thay.
۔ ( ماتحت لوگ اپنے بڑوں سے ) کہیں گے کہ تم تھے جو ہم پر بڑے زوروں سے چڑھ چڑھ کر آتے تھے ۔ ( ٧ )
بولے ( ف۲۹ ) تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے ( ف۳۰ )
۔ ( پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے ) کہیں گے ، ‘’ تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے ‘’ 18 ۔
وہ کہیں گے: بے شک تم ہی تو ہمارے پاس دائیں طرف سے ( یعنی اپنے حق پر ہونے کی قَسمیں کھاتے ہوئے ) آیا کرتے تھے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :18 اصل الفاظ ہیں کُنْتُمْ تَاْتُوْنَنَا عَنِ الْیَمِیْنِ ۔ تم ہمارے پاس یمین کی راس سے آتے تھے ۔ یمین کا لفظ عربی زبان میں متعدد مفہومات کے لیے بولا جاتا ہے ۔ اگر اس کو قوت و طاقت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ ہم کمزور تھے اور تم ہم پر غالب تھے ، اس لیے تم اپنے زور سے ہم کو گمراہی کی طرف کھینچ لے گئے ۔ اگر اس کو خیر اور بھلائی کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہو گا کہ تم نے خیر خواہ بن کر ہمیں دھوکا دیا ۔ تم ہمیں یقین دلاتے رہے کہ جس راہ پر تم ہمیں چلا رہے ہو یہی حق اور بھلائی کی راہ ہے ۔ اس لیے ہم تمہارے فریب میں آ گئے ۔ اور اگر اسے قَسم کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ تم نے قَسمیں کھا کھا کر ہمیں اطمینان دلایا تھا کہ حق وہی ہے جو تم پیش کر رہے ہو ۔