Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ‏ ﴿37﴾
۔ ( نہیں نہیں ) بلکہ ( نبی ) تو حق ( سچا دین ) لائے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں ۔
بل جاء بالحق و صدق المرسلين
Rather, the Prophet has come with the truth and confirmed the [previous] messengers.
( nahi nahi ) bulkay ( nabi ) to haq ( sacha deen ) laye hain aur sab rasoolon ko sach jantay hain.
حالانکہ وہ ( پیغمبر ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) حق لے کر آئے تھے ، اور انہوں نے دوسرے پیغمبروں کی تصدیق کی تھی ۔
بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی ( ف۳۹ )
حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی21 ۔
۔ ( وہ نہ مجنوں ہے نہ شاعر ) بلکہ وہ ( دینِ ) حق لے کر آئے ہیں اور انہوں نے ( اللہ کے ) پیغمبروں کی تصدیق کی ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :21 رسولوں کی تصدیق کے تین معنی ہیں اور تینوں ہی یہاں مراد بھی ہیں ۔ ایک یہ کہ اس نے کسی سابق رسول کی مخالفت نہ کی تھی کہ اس رسول کے ماننے والوں کے لیے اس کے خلاف تعصب کی کوئی معقول وجہ ہوتی ، بلکہ وہ خدا کے تمام پچھلے رسولوں کی تصدیق کرتا تھا ۔ دوسرے یہ کہ وہ کوئی نئی اور نرالی بات نہیں لایا تھا بلکہ وہی بات پیش کرتا تھا جو ابتدا سے خدا کے تمام رسول پیش کرتے چلے آ رہے تھے ۔ تیسرے یہ کہ وہ ان تمام خبروں کا صحیح مصداق تھا جو پچھلے رسولوں نے اس کے بارے میں دی تھیں ۔