Surah

Information

Surah # 3 | Verses: 200 | Ruku: 20 | Sajdah: 0 | Chronological # 89 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD)
اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ فَلَنۡ يُّقۡبَلَ مِنۡ اَحَدِهِمۡ مِّلۡءُ الۡاَرۡضِ ذَهَبًا وَّلَوِ افۡتَدٰى بِهٖ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَـهُمۡ عَذَابٌ اَلِـيۡمٌۙ وَّمَا لَـهُمۡ مِّــنۡ نّٰصِــرِيۡنَ‏ ﴿91﴾
ہاں جو لوگ کُفر کریں اور مرتے دم تک کافر رہیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا دے ، گو فدیئے میں ہی ہو تو بھی ہرگِز قبول نہ کیا جائے گا ۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دینے والا عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں ۔
ان الذين كفروا و ماتوا و هم كفار فلن يقبل من احدهم ملء الارض ذهبا و لو افتدى به اولىك لهم عذاب اليم و ما لهم من نصرين
Indeed, those who disbelieve and die while they are disbelievers - never would the [whole] capacity of the earth in gold be accepted from one of them if he would [seek to] ransom himself with it. For those there will be a painful punishment, and they will have no helpers.
Haan jo log kufur keren aur martay dum tak kafir rahen unn mein agar koi zamin bhar sona go fidiye mein hi ho to bhi hergiz qabool na kiya jayega yehi log hain jin kay liye takleef denay wala azab hai aur jin ka koi madadgar nahi.
جن لوگوں نے کفر اپنایا اور کافر ہونے کی حالت ہی میں مرے ، ان میں سے کسی سے پوری زمین بھر کر سونا قبول نہیں کیا جائے گا ، خواہ وہ اپنی جان چھڑانے کے لیے اس کی پیشکش ہی کیوں نہ کرے ۔ ان کو تو دردناک عذاب ہو کر رہے گا ، اور ان کو کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔
وہ جو کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ان میں کسی سے زمین بھر سونا ہرگز قبول نہ کیا جائے گا اگرچہ اپنی خلاصی کو دے ، ان کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی یار نہیں ۔
یقین رکھو ، جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی ان میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے روئے زمین بھر کر بھی سونا فدیہ میں دے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا ۔ ایسے لوگوں کے لیے درد ناک سزا تیار ہے اور وہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے ۔ ؏۹
بیشک جو لوگ کافر ہوئے اور حالتِ کفر میں ہی مر گئے سو ان میں سے کوئی شخص اگر زمین بھر سونا بھی ( اپنی نجات کے لئے ) معاوضہ میں دینا چاہے تو اس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ، انہی لوگوں کے لئے دردناک عذاب ہے اور ان کا کوئی مددگار نہیں ہو سکے گا