Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ‏ ﴿49﴾
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے ۔
كانهن بيض مكنون
As if they were [delicate] eggs, well-protected.
Aisi jesay chupaye huyey anday.
۔ ( ان کا بےداغ وجود ) ایسا لگے گا جیسے وہ ( گرد و غبار سے ) چھپا کر رکھے ہوئے انڈے ہوں ۔
بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے ( ف۵۰ )
ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی30 ۔
۔ ( وہ سفید و دلکش رنگت میں ایسے لگیں گی ) گویا گرد و غبار سے محفوظ انڈے ( رکھے ) ہوں
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :30 اصل الفاظ ہیں کَاَنَّھُنَّ بَیْضٌ مَّکْنُوْنٌ ۔ گویا وہ چھپے ہوئے یا محفوظ رکھے ہوئے انڈے ہیں ان الفاظ کی مختلف تعبیرات اہل تفسیر نے بیان کی ہیں ۔ مگر صحیح تفسیر وہی ہے جو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے ۔ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے اس آیت کا مطلب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان کی نرمی و نزاکت اس جھلی جیسی ہو گی جو انڈے کے چھلکے اور اس کے گودے کے درمیان ہوتی ہے ( ابن جریر ) ۔