Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ‏ ﴿48﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں ، بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوریں ) ہونگی ۔
و عندهم قصرت الطرف عين
And with them will be women limiting [their] glances, with large, [beautiful] eyes,
Aur unn kay pass neechi nazron bari bari aankhon wali ( hooren ) hongi.
اور ان کے پاس وہ بڑی بڑی آنکھوں والی خواتین ہونگی جن کی نگاہیں ( اپنے شوہروں پر ) مرکوز ہوں گی ۔ ( ٩ )
اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی ( ف٤۹ )
اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی28 ، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں 29 گی ،
اور ان کے پہلو میں نگاہیں نیچی رکھنے والی ، بڑی خوبصورت آنکھوں والی ( حوریں بیٹھی ) ہوں گی
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :28 یعنی اپنے شوہر کے سوا کسی اور کی طرف نگاہ نہ کرنے والی ۔ سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :29 بعید نہیں ہے کہ یہ وہ لڑکیاں ہوں جو دنیا میں سن رشد کو پہنچنے سے پہلے مر گئی ہوں اور جن کے والدین جنت میں جانے کے مستحق نہ ہوئے ہوں ۔ یہ بات اس قیاس کی بنا پر کہی جا سکتی ہے کہ جس طرح ایسے لڑکے اہل جنت کی خدمت کے لیے مقرر کر دیے جائیں گے اور وہ ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے ، اسی طرح ایسی لڑکیاں بھی اہل جنت کے لیے حوریں بنا دی جائیں گی اور وہ ہمیشہ نو خیز لڑکیاں ہی رہیں گی ۔ واللہ اعلم با لصواب ۔