Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ‏ ﴿57﴾
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا ۔
و لو لا نعمة ربي لكنت من المحضرين
If not for the favor of my Lord, I would have been of those brought in [to Hell].
Agar meray rab ka ehsan na hota to mein bhi dizakh mein hazir kiyey janey walon mein hota.
اور اگر میرے پروردگار کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو اور لوگوں کے ساتھ بھی مجھے دھر لیا جاتا ۔
اور میرا رب فضل نہ کرے ( ف۵۹ ) تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا ( ف٦۰ )
میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی ان لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں 32 ۔
اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں ( بھی تمہارے ساتھ عذاب میں ) حاضر کئے جانے والوں میں شامل ہو جاتا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :32 اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آخرت میں انسان کی سماعت اور بینائی اور گویائی کس پیمانے کی ہو گی ۔ جنت میں بیٹھا ہوا ایک آدمی جب چاہتا ہے کسی ٹیلی ویژن کے آلے کے بغیر بس یونہی جھک کر ایک ایسے شخص کو دیکھ لیتا ہے جو اس سے نہ معلوم کتنے ہزار میل کے فاصلے پر جہنم میں مبتلائے عذاب ہے ۔ پھر یہی نہیں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں ، بلکہ ان کے درمیان کسی ٹیلی فون یا ریڈیو کے توسط کے بغیر براہ راست کلام بھی ہوتا ہے ۔ وہ اتنے طویل فاصلے سے بات کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں ۔