Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ‏ ﴿63﴾
جسے ہم نے ظالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے ۔
انا جعلنها فتنة للظلمين
Indeed, We have made it a torment for the wrongdoers.
Jissay hum ney zalimon kay liye sakht aazmaeesh bana rakha hai.
ہم نے اس درخت کو ان ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنا دیا ہے ۔ ( ١٠ )
بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے ( ف٦۵ )
ہم نے اس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے 35 ۔
بیشک ہم نے اس ( درخت ) کو ظالموں کے لئے عذاب بنایا ہے
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :35 یعنی منکرین یہ بات سن کر قرآن پر طعن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر استہزاء کا ایک نیا موقع پالیتے ہیں ۔ وہ اس پر ٹھٹھا مار کر کہتے ہیں ، لو اب نئی سنو ، جہنم کی دہکتی ہوئی آگ میں درخت اگے گا ۔