Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ‏ ﴿65﴾
جسکے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں ۔
طلعها كانه رءوس الشيطين
Its emerging fruit as if it was heads of the devils.
Jiss kay khoshay shetan kay siron jesay hotay hain.
اس کا خوشہ ایسا ہے جیسے شیطانوں کے سر ۔ ( ١١ )
اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر ( ف٦۷ )
اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر 36 ۔
اس کے خوشے ایسے ہیں گویا ( بدنما ) شیطانوں کے سَر ہوں
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :36 کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ شیطان کا سر کس نے دیکھا ہے جو زقوم کے شگوفوں کو اس سے تشبیہ دی گئی ۔ دراصل یہ تخییلی نوعیت کی تشبیہ ہے اور عام طور پر زبان کے ادب میں اس سے کام لیا جاتا ہے ۔ مثلاً ہم ایک عورت کی انتہائی خوبصورتی کا تصور دلانے کے لیے کہتے ہیں وہ پری ہے ۔ اور انتہائی بدصورتی بیان کرنے کے لیے کہتے ہیں ، وہ چڑیل ہے یا بھتنی ہے ۔ کسی شخص کی نورانی شکل کی تعریف میں کہا جاتا ہے ، وہ فرشتہ صورت ہے ۔ اور کوئی نہایت بھیانک ہیئت کذائی میں سامنے آئے تو دیکھنے والے کہتے ہیں کہ وہ شیطان بنا چلا آ رہا ہے ۔