Surah

Information

Surah # 37 | Verses: 182 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 56 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Middle Makkah phase (618 - 620 AD)
ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ‏ ﴿68﴾
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی ( آگ کے ڈھیرکی ) طرف ہوگا ۔
ثم ان مرجعهم لاالى الجحيم
Then indeed, their return will be to the Hellfire.
Phir inn sab ka lotna jahannum ki ( aag kay dher ki ) taraf hoga.
پھر وہ لوٹیں گے تو اسی دوزخ کی طرف لوٹیں گے ۔ ( ١٣ )
پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے ( ف۷۰ )
اور اس کے بعد ان کی واپسی اسی آتش دوزخ کی طرف ہوگی 37 ۔
۔ ( کھانے کے بعد ) پھر یقیناً ان کا دوزخ ہی کی طرف ( دوبارہ ) پلٹنا ہوگا
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :37 اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اہل دوزخ جب بھوک پیاس سے بے تاب ہونے لگیں گے تو انہیں اس مقام کی طرف ہانک دیا جائے گا جہاں زقوم کے درخت اور کھولتے ہوئے پانی کے چشمے ہوں گے ۔ پھر جب وہ وہاں سے کھا پی کر فارغ ہو جائیں گے تو انہیں دوزخ کی طرف لایا جائے گا ۔